کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 17
6. گاجرکے موسم میں روزانہ ایک گاجر بلاناغہ کھائیں حافظہ اور آنکھوں کی بینائی کیلئے اکسیر ہے۔ روزانہ استعمال سے چشمہ کا نمبر کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ بِـاِ ذْنِ ا للّٰہِ
7. اپنی آنکھیں نامحرم کو دیکھنے سے بچائیے۔ بدنظری زنا کی پہلی سیڑھی ہے۔ بغیر ارادہ کے اگر کسی غیر محرم پر نظر پڑ جائے تو اپنی نگاہ اس کی طرف سے فوراً پھیر لینا واجب ہے۔
8. ہر نماز کے بعد اول و آخر 3 بار نماز والا درود ابراھیمی اور درمیان میں7 بار درج ذیل آیت پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی شہادت والی انگلی اور بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے برابر والی انگلی پر دم کر کے آنکھوں پر پھیریں۔
فَـکَـشَـفْـنَا عَـنْـکَ غِطَـا ئَ کَ فَـبَـصَـُرکَ الْـیَـوْمَ حَدِ یـْدٌ
(ترجمہ)’’ ہم نے آپ کے سامنے سے پردہ ہٹا دیا پس آج آپکی نگاہ بہت تیز ہے ۔‘‘ (قٓ 50 : آیت 22 ) روزانہ یہ عمل کرنے سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی نظر ٹھیک رہے گی۔
٭ بھینگا پن اورچشمہ اتارنے کا علاج :۔ جب ٹانگیں ناکارہ ہوجاتی ہیں تو ڈاکٹراپنے مریضوں کو صرف بیساکھیوں پر بھروسہ کرنے سے منع کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر اپاہج ٹانگوں کیلئے آرام ہی کے قائل نہیں وہ تو مالش ،گرماہٹ اور ورزش کا مشورہ بھی دیتے ہیں تاکہ ان میں دوران خون تیز ہو اور ہلنے جلنے کی استعداد بڑھے۔ اگر ایسی تدبیریں اپاہج ٹانگوں کیلئے کی جاسکتی ہیں تو اسی سے ملتی جلتی تدبیر معذو ر آنکھوں کیلئے کیوں نہ کی جائے ۔ مند ر جہ ذیل اعمال صرف 40 دن لگاتار کرکے آزمائیے اِنْ شَائَ اللّٰہُ ا لْعَزِیْزُ چشمہ کا نمبر کم ہونا شروع ہوجائیگا۔
1. آنکھوں کے چاروں طرف رات کو خالص کلونجی کے تیل سے اچھی طرح ہلکی ہلکی مالش کریں۔ یہ تیل آنکھوں کے اندر نہیں جاناچاہئے۔
2. صبح ایک گلاس گاجر کا جوس یا کم از کم ایک گاجر کھائیں ۔
3.کم از کم 11 دانے کلونجی کے صبح ناشتہ سے پہلے پانی کے ساتھ کھائیں اور ہر نماز کے بعد اﷲ کریم سے دعا بھی کرتے رہیں۔
4.سرمہ لگاناسنت ہے۔ (شما ئل ترمذی) روزانہ رات کو اچھا سرمہ