کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 169
ملا کر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ آلو جسم کو موٹا بھی کرتا ہے۔ 2. آنکھوں کے گرد موجود سوجن کو آلو کی قاشوں سے ختم کیا جا سکتا ہے۔رات کو سونے سے قبل آلو چھیل کر قاشوں کو متاثرہ جگہ پر رکھ کر پٹی باندھ لیں اور صبح کھول دیں۔ اس کے علاوہ جلی ہوئی جِلد پر اگر فوری طور پر آلو کاٹ کر ملا جائے تو جِلدنہ صرف آبلہ سے محفوظ رہتی ہے بلکہ جلنے کا نشان بھی مٹ جاتا ہے۔ ٭ بھنڈی :۔ قوت باہ کے لئے بے حد مفید ہے خون پیدا کرتی ہے، جریان، احتلام اور سرعت انزال کے مریض ہفتہ میں کم از کم 3 بار کھائیں۔ ٭ بینگن :۔ بینگن ورم کو تحلیل کرنے اورورم کو پکانے کیلئے بہت مفید ہے۔ بینگن کو بھوبھل میں دبا دیتے ہیں۔ جب وہ بھلبھلا جاتا ہے تو اسے نکال کر درمیان سے چیر کر دکھتی ہوئی جگہ پر باندھتے ہیں۔ اگر ابتدائی زمانہ میں ہوتا ہے تو ورم گھل جاتا ہے ورنہ پک کرپھوٹ جاتا ہے۔اگر چوٹ لگے اور اس کا دردستاتارہتاہو تو بینگن کا رس (جوس) پئیں۔ چوٹ کا درد دور ہو جائے گا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی بعض لوگوں کے ہاتھ، پاؤں سے پسینہ نکلتا ہے۔ بینگن کا رس لگانے اور بینگن کو مل کر لیپ کرنے سے یہ پسینہ آنا بند ہو جاتا ہے۔ ٭ پالک :۔ پالک زود ہضم، پیشاب آور اور سوزش معدہ کو دور کرتا ہے۔ جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ دماغ کی خشکی کیلئے مفید اور قبض کشا ہے۔خون بھی بڑھاتاہے۔ پِتَّہ،گردہ اور مثانہ کی پتھری کے امراض میں پالک نقصان دہ ہے۔ پتھری کے مریض پرہیز کریں۔ ٭ پھول گوبھی، بند گوبھی :۔ ان میں ہڈیوں کو مضبوط کرنے کی خاصیت ہے۔ سرد اور خشک ہوتی ہے دیر سے ہضم ہوتی ہے اسلئے ادرک اور کالی مرچ کے ساتھ اس کا استعمال کریں۔ گرم مزاج والوں کے لئے مفید ہے معدہ کو طاقت دیتی ہیں۔ یہ قبض کشا