کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 168
استعمال ہوتا ہے۔ ورم کو گھلاتا ہے اور کھانسی میں فائدہ دیتا ہے۔ منہ پکنے، حلق سوجنے اور گلے کی نالی کے زخم، خراش اور ورم کیلئے اس کا گودا دودھ میں جوش دے کر اس سے غرارہ کریں۔ بچوں کے اپھارے میں یہ گودا سونف کے عرق میں پیس کر بچے کی ناف کے ارد گرد لیپ کریں۔ فوری تسکین ہو جاتی ہے۔املتاس کے پھول قبض کشا ہیں اور کھانسی کیلئے مفید ہیں۔ پھول صاف کر کے ان سے دگنا وزن شکر ملائیں۔کسی مرتبان(شیشہ کا بند ڈھکنے والا برتن)میں ڈال کر 4 یا 5 دن د ھوپ میں رکھیں۔ روزانہ 10 سے 40 گرام تک استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے۔ دائمی قبض کیلئے اس کے پھول گوشت میں پکا کر کچھ دن تک کھائیں۔ قبض دور اور آنتوں کا فعل اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی درست ہوجائیگا۔ ٭ املی :۔ املی ٹھنڈی ہوتی ہے۔ بدن میں خون اور صفرا ( پِت )کا غلبہ ہو تو اس کو تسکین دیتی ہے۔ گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کیلئے املی کا شربت بنا کر پئیں۔ املی کا گودا ڈیڑھ پاؤ پانی میں بھگو کر رکھیں۔ دو تین گھنٹے کے بعد صاف پانی نتھار کر شہد یا چینی سے میٹھا کر کے پئیں۔ متلی اور قے کی شکایت ہو تو املی کا شربت پئیں۔ غذا کو ہضم کرتی اور بھوک خوب لگاتی ہے۔ املی کے بیج مَردوں کے جریان، احتلام، سرعتِ انزال اور عورتوں کے مرض سیلان الرحم (لیکوریا) میں نہایت مفید دوا ہے۔ پہلے یہ بیج بھاڑ میں بھنوائیں اسکے بعد اوپر کا چھلکا اتار کر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور اس کے برابر شہد ملا کر روزانہ ایک چمچہ صبح گائے کے دودھ یا تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ اس سفوف کو پانی کے ساتھ کھانے سے دست بند ہو جاتے ہیں۔ ٭ آلو :۔1.جوڑوں کے درد کیلئے بھنے ہوئے2. آلو، ایک ٹماٹر اور تھوڑی سی ادرک روزانہ کھائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جوڑوں کا درد جلد ختم ہو جائے گا۔ اسی طرح گردوں کے درد اور پتھری میں ہم وزن بھنے ہوئے آلو اور مولی میں سونف، نمک اور کالی مرچ