کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 167
جی متلانے اور قے آنے کی شکایت میں بھی فائدہ مند ہے۔٭ اگر کسی عورت کا دودھ کم پیدا ہوتا ہو تو پسا ہوا سفید زیرہ میں برابر شہد ملا کر آدھا چمچہ صبح و شام دودھ کیساتھ کھائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی دودھ زیادہ پیدا ہونے لگے گا۔٭ بدہضمی اور دستوں کیلئے ایک گلاس پانی میں چائے کا ایک چمچہ سفید زیرہ ابالیئے۔ اس جوشاندہ کے ساتھ ایک چائے کا چمچہ تازہ ہرا د ھنیا کے پَتّوں کے رس میں حسب ذائقہ نمک ڈال کر استعمال کریں۔یہ جوشاندہ روزانہ صبح و شام غذا (کھچڑی) کھانے کے بعد پئیں۔3دن تک لگاتار صبح و شام صرف کھچڑی کھائیں۔٭ نیند نہ آنے کی کیفیت میں سفید زیرہ ایک قیمتی دوا ہے بھونے ہوئے سفید زیرہ کا سفوف بنا کر پکے ہوئے کیلے کے گودے کے ساتھ رات کو کھانے سے گہری نیند آتی ہے۔ ٭ بواسیرکے لئے 30 گرام بغیربھنے ہوئے سیاہ زیرہ میں 30 گرام بھنا ہوا سیاہ زیرہ ملاکر سفوف بنالیں۔ یہ 3گرام سفوف پانی کے ساتھ صبح و شام کھائیں۔ سبزیوں سے علاج اﷲ ربّ العزّت کی پیداکی ہوئی نعمتیں زیادہ کھایاکریں یعنی سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔ گوشت کم سے کم۔ انسان کی تیارکی ہوئی چیزیں کم سے کم کھائیں۔یہ صحت کا راز ہے۔ ٭ ادرک :۔ معدہ کی کمزوری اور بلغم کی زیادتی میں ادرک بہت ہی مفید ہے۔ ادرک کے استعمال سے فالج، لقوہ، بلغمی کھانسی، دمہ، نزلہ، زکام وغیرہ دور ہو جاتے ہیں۔ معدہ، جگر اور آنتوں کی بہت سی بیماریوں میں بھی یہ نہایت مفید ہے۔ ماش کی دال، گوبھی، مٹر اور شلجم اور بادی سبزیوں میں ادرک ڈالنا نہایت ضروری ہے۔ کھانے میں زیادہ ادرک ڈال کر کھائیں۔ زیادہ کھانسی اور زیادہ بلغم آنے کی صورت میں ادرک کا عرق اور شہد ایک چمچہ میں ملا کر صبح و شام لیں۔ ٭ ا ملتاس (پھول بھی سبزی بھی) :۔ اس کے پھل کا گودا جلاب کے لئے