کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 166
اَ سْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِ یْ لَآ اِلٰہَ اِلَّاھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَ اَتُوْبُ اِلَـــیْہِ (ترجمہ)’’میں بخشش چاہتا ہوں اُس اﷲپاک سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی جو ہمیشہ زندہ اور قائم رہے گا اور میں اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں۔‘‘( ترمذی ، ابو داؤد) جب اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ کے الفاظ ادا کریں تو اس وقت اپنے گناہوں کا تصور کریں اس طرح کہ آپ اپنے گناہوں کا اعتراف اﷲ ربُّ ا لعزّت کے سامنے کر رہے ہوں۔ ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم دن میں 100 بار استغفار کرتے تھے۔ ‘‘ (مسلم) زم زم سے علاج آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے:۔1. ’’زم ز م کا پانی برکت والا ہے۔ بھوکے کے لئے کھانا اور بیمار کے لئے شفا ہے‘‘ (مسلم) 2. ’’آبِ زم زم جس مقصد کے لئے پیا جائے مفید ہے‘‘ (ابن ما جہ) آبِ زم زم پینے سے پہلے یہ دعا ضرور پڑھیں : اَللّٰھُمَّ اِنِّـیْٓ اَ سْئَـلُـکَ عِلْـمًا نَّا فِـعًا وَّ رِزْ قًاوَّ اسِعًا وَّ شِفَـائً مِّـنْ کُلِّ دَائ (ترجمہ) ’’اے اﷲ،میں آپ جل شانہ‘ سے فائدہ مند علم اور کشادہ رزق اور ہر بیماری سے شفا مانگتا ہوں‘‘(مستدرک حاکم)3. رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زمز م کے پانی کو دوا میں استعمال فرماتے، اس کو مریض پر چھڑکتے اور پلاتے تھے ۔(ترمذی) زیرہ سے علاج ٭ زیرہ ریاح کو خارج اور بھوک لگاتا ہے۔ آدھا چمچہ زیرہ (سفید یا کالا)، ایک چمچہ لیموں کے رس یا 2 چمچے سرکہ خالص میں بھگو کر خشک کر لیں۔ اسکے بعد سونٹھ آدھا چمچہ کالا نمک پاؤ چمچہ کے ساتھ پیس کر رکھیں اور کھانا کھانے کے بعد تھوڑا تھوڑا کھائیں۔ کھانے کو ہضم، ریاح کو خارج کرنے اور بھوک لگانے کیلئے مفید ہے۔ حاملہ عورتوں کے