کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 165
عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:۔1. جب لوگ زنا کو جائز سمجھ کر کرنے لگتے ہیں۔ 2. شراب پینے لگتے ہیں۔3. گانے بجانے میں مصروف ہوجاتے ہیں تو اﷲ تعالیٰ کو آسمان میں غیرت آجاتی ہے اور وہ زمین کو حکم دیتا ہے کہ تو لوگوں کو جھنجھوڑ۔ تو وہ ہلنے لگتی ہے اگر لوگ توبہ کر کے برے افعال سے باز آجائیں تو ٹھیک ہے ورنہ لوگ (زمین میں)د ھنس جاتے ہیں۔ اس آدمی نے کہا کہ کیا یہ زلزلہ لوگوں کیلئے عذاب ہے؟ توعائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:۔’’ مومنوں کے حق میں نصیحت اور باعث رحمت ہے اور کفار پر عذاب اور باعث غصہ ہے‘‘ (ابن ابی الدنیا) ﴿وضاحت:۔ مومنوں کیلئے باعث رحمت اسلئے ہے کہ مومن بعد میں آنے والے فتنوں سے محفوظ ہو جائینگے اور مرنے کے بعد جنت میں داخل ہو جائیں گے۔ بِاِذْنِ اللّٰہِ تَعَالٰی اور کفار مرنے کے بعد عذاب میں گرفتار ہو جائینگے ۔ اگرآپ اوپر دیئے گئے گناہوں میں سے کوئی ایک کام بھی کر رہے ہوں تو فوراً توبہ کریں اور آئندہ نہ کریں ٭ ٹیلیویژن دیکھنا ، گانے سننا، گندے لٹریچر پڑھنے سے بچنا لازمی ہے۔ دوسرے احکام الہٰی کی بھی پابندی کریں مثلاً وقت پر نماز پڑھیں، سود سے بچیں، حلال آمدنی اور حلال کھانے کھائیں ۔ غیبت، چغل خوری، جھوٹ، بہتان سے بچیں۔ ﴿ توبہ کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ پہلے اپنے گناہوں کا اعتراف کریں اسکے بعد توبہ کریں﴾ ٭ بہترین توبہ کے الفاظ یہ ہیں : لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ (ترجمہ)’’(اے اﷲ) آپ کے سوا کوئی معبود نہیں آپ پاک ہیں۔ بیشک میں ظالموں میں سے ہوں۔‘‘ (الانبیاء 21 : آیت 87) ٭ ہر نماز کے بعد یہ دعا بھی بار بار پڑھیئے: