کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 164
اور میری زبان کی گرہ کھول دیجئے تاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں۔‘‘ (طٰہٰ 20: آیات 25 تا 28)
2. سرخ مرچ کے بیج (11 دانے) سِل پر تھوڑے سے پانی کے ساتھ رگڑیں۔جب وہ لئی (paste)کی طرح ہو جائے تو انگلی سے ذرا سا زبان پر مل کر پانی ٹپکا دیں۔ زبان پر مرچ زیادہ نہیں ملیں﴿ صرف ایک مرتبہ روزانہ لگائیں 7 دن تک﴾
3. 11 عدد بادام اور 40 عدد کالی مرچیں باریک پیس کرایک پاؤ شہد میں اچھی طرح ملا کر بوتل میں رکھ لیں۔ صبح و شام ایک ایک چمچہ کھائیں۔﴿ہرنماز کے بعد ا ﷲ کریم سے دعا بھی کرتے رہیں﴾
زکوٰۃ سے ما ل پاک ہو تا ہے ا ور پاکی سے صحت
پوری زکوٰۃ دینے سے مال پاک ہو جائیگا۔ جو رزق ہم کھائینگے اس سے پاک خون بنے گا اور پاک خون سے اچھی صحت بنے گی۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ’’اﷲ کی قسم میں تو ان لوگوں سے ضرور لڑوں گا جو نماز اور زکوٰۃ میں فرق کرتے ہیں، زکوٰۃ مال کا حق ہے۔ اﷲ کی قسم اگر مجھ سے وہ بھیڑ کا بچہ بھی جو کہ و ہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ادا کیا کرتے تھے روکیں گے تو میں اس روکنے پر (بھی) ان سے قتال کرونگا ‘‘(بخاری) غور فرمائیں جو زکوٰۃ پوری نہ دے یا کم دے اسکے لئے قتال ہے اسلئے پوری پوری زکوٰۃ ادا کریں ۔’’جو (پوری) زکوٰۃ نہ دینگے قیامت کے دن انکا وہ خزانہ (مال) گنجا سانپ بنا دیا جائیگا جو انکے ہاتھوں کی انگلیوں کو چبائیگا۔‘‘ ( احمد)
زلزلہ سے بچنے کا طریقہ
فرمان الٰہی ہے:۔ ( ترجمہ) ’’پس ان کو ز لز لہ نے آپکڑا، سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔‘‘ (الاعراف 7 : آیت 78) عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک آدمی نے کہا کہ ’’ اے مومنوں کی ماں، زلزلہ کے بارے میں کچھ فرمائیے۔‘‘ (کہ یہ زلزلہ کیوں آتا ہے؟)