کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 163
کا لیپ بہت مفید ہے۔ نمک کے استعمال سے زہر کھنچ جاتا ہے۔ 2. ایک آدمی نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہا کہ اے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، مجھے کل شام ایک بچھو نے ڈنک مار دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔’’اے کاش، تو نے یہ کلمات شام کو کہہ لیئے ہوتے تو تمہیں کوئی تکلیف نہ ہوتی‘‘ :۔ اَ عُوْ ذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ ا لتَّا مَّاتِ مِـنْ شَرِّ مَا خَلَقَ (ترجمہ)’’میں اﷲ کے کلمات کے ذریعہ مخلوق کے شر سے پناہ مانگتا ہوں‘‘۔ (مسلم) ﴿نوٹ : اس دعا کو روزانہ صبح اور شام پڑھنے سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی بِاِذْ نِ اللّٰہِ تَعَا لٰی زیتون یا زیتون کا تیل 70 بیماریوں کا علاج ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔1. ’’زیتون کا تیل کھاؤ اور لگاؤ یہ ایک مبارک درخت ہے اور اس میں 70 بیماریوں سے شفا ہے‘‘ (ترمذی، ابن ما جہ) 2. مریض کو ایک انجیر اور3 زیتون روزانہ کھانے چاہئیں۔ زیتون (یا خالص زیتون کے تیل کا ایک چمچہ) ناشتہ کے ساتھ اور انجیر رات کھانے کے بعد صحت کا راز ہے۔ 3. جسمانی طاقت کیلئے ہفتہ میں کم از کم ایک دن سر اور پورے جسم میں خالص زیتون کے تیل کی مالش کریں۔ سر میں روزانہ زیتون کے تیل کی مالش سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی بال جلد سفید نہیں ہونگے۔ زبان کی لکنت کا علاج 1. ہر نماز کے بعد کم از کم 3 بار یہ آیات پڑھیں : رَبِّ اشْرَحْ لِــیْ صَدْرِیْ ۵۲ وَ یَسِّرْ لِیْٓ اَمْرِیْ ۶۲ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ ۷۲ یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ ۸۲ (ترجمہ)’’اے میرے رب، میرا سینہ کھول دیجیے اور میرے کام آسان کر دیجیے