کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 162
روزہ کے اللہ فرماتے ہیں روزہ صرف میرے ہی لئے ہے اور میں ہی اسکا ثواب دوں گا۔‘‘ (بخاری)2. روزہ دار کو 2 خوشیاں نصیب ہوتی ہیں ایک روزہ افطار کرتے وقت، دوسری رب سے ملاقات کے وقت(روزہ کا ثواب دیکھ کر) (بخاری)
ریٹھے سے علاج
یہ دست لاتا ہے ۔ اس کا سفوف سونگھنے سے یا اس کا سفوف پانی میں حل کر کے ناک میں چند قطرے ڈالنے سے شدید چھینکیں آتی ہیں ۔ پیچش( خونی یاسادی)،پیپ یا خون آمیز پیشاپ، قبض، سوزاک، بواسیر( خونی و بادی) میں کھائیں۔ زہریلے جانوروں کے کاٹنے اور زہریلی غذا کھانے کے بعد ریٹھا بغیر بیج کے5گرام سفوف بناکر پانی میں ملاکرہر15منٹ کے بعدپلانے سے سارا زہر قے اور دست کے ذریعہ خارج ہوجاتاہے۔ اسی طرح بچھو کے کاٹنے پر بھی پلائیں نیز اس کا لیپ کاٹنے کے مقام پرلگائیں۔
زہریلے جانور کے کاٹے کا علاج
1. عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔ ہماری موجودگی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا فرما رہے تھے کہ جونہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا، ایک بچھو نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی میں ڈنک مارا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے فارغ ہوکر فرمایا کہ اﷲ بچھو پر لعنت کرے جو نہ نبی کو اور نہ غیر نبی کو چھوڑتا ہے پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی سے بھرا ہوا ایک برتن طلب فرمایا جس میں نمک ملایا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس ڈنک زدہ جگہ کو نمک آمیز پانی میں مسلسل ڈبوتے رہے اور معوذتین ( ا لفلق اور ا لناس ) پڑھ کر اس پر دم کرتے رہے ۔ یہاں تک کہ بالکل سکون ہو گیا۔ ‘‘(ترمذی) ﴿نوٹ : یہی علاج ہر زہریلے جانور کے کاٹنے کا بھی ہے۔اطباء کا کہنا ہے کہ نمک بہت سے زہروں کیلئے علاج ہے خاص طور پر بچھو کے ڈنک مارنے میں یہ تریاق کا کام دیتا ہے۔ بوعلی سینا نے لکھا ہے کہ بچھو کے ڈنک میں نمک اور السی