کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 161
عورتیں کھانا پکانے کے دوران ذکر اﷲ کریں تو اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی کھانا زیادہ لذیذ بنے گا اور آخرت میں فائدہ ہی فائدہ بھی ہے۔ آزمائیے۔
6. بلوغت سے آج تک کے گناہوں کو یادکر کے ا فسوس کیجئے۔
7. اللہ کے سامنے تمام گناہوں کا اعتراف کیجئے پھر 2 رکعت نماز نفل توبہ کی نیت سے آرام آرام سے اداکیجئے ، سجدہ میں خوب روئیے۔رونا نہ آئے تو کم از کم رونے جیسا چہرہ ضرور بنالیجئے۔
8. روزانہ کم از کم ایک رکوع قرآن پاک مع ترجمہ پڑھیئے اور عمل بھی کیجیئے۔
روزہ رکھنے سے صحت بھی اور ثواب بھی
روزہ بہترین ڈائیٹنگ(Dieting) ہے اور صحت کا راز بھی ہے۔ اسلئے کہ روزہ سے جسم میں موجود کیڑے اورجراثیم (تقریباً10،12گھنٹہ پانی اور خوراک نہ ملنے سے) مرجاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
1. ’’اﷲہرروزافطاری کے وقت لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں‘‘ (ا بن ما جہ )
2. ’’ہر چیز کی ایک صفائی ہوتی ہے اور جسم کی صفائی روزہ ہے‘‘( ابن ما جہ)
٭ روزہ اسلام کا ر کن ہے : فرمانِ الٰہی ہے :۔ (ترجمہ) ’’ اے ایمان والو، تم پر روزے اسی طرح فرض کئے گئے ہیں جس طرح کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم برائیوں سے بچو۔‘‘(البقرہ 2 : آیت 183) روزہ سے نفس کی قوت و شہوت میں کمزوری آتی ہے۔ اسطرح انسان حرام اور گناہ سے بچ جاتا ہے اور صحت بھی بہتر ہو جاتی ہے بشرطیکہ افطاری اور سحری کے وقت کھانا کم کھایا جائے روزہ کا ثواب صرف اﷲ ہی دیتے ہیں جس کا حساب لگانا مشکل ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔
1. ’’ آد م علیہ السلام کے بیٹے کا ہر عمل 10 گنا سے 700 گنا تک بڑھایا جاتا ہے سوائے