کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 16
آنتوں کے کیڑوں کا علاج 1. اس مرض کا علاج غذا اور پرہیز سے کریں۔ 3 دن تک صرف تازہ پھل کھائیں۔ اسکے بعد پھلوں، سبزیوں، دودھ اور بغیر چھنے آٹے سے پکی ہوئی چپاتیوں پر مشتمل متوازن غذا کھائیں۔ مرغن کھانوں(مکھن، بالائی اور گھی) اور ہرقسم کے گوشت سے کم از کم 10 دن پرہیز کریں۔ 2. تازہ پسا ہوا ناریل ایک چمچہ ناشتہ کے وقت کھا لیجئے اور اسکے 3گھنٹے بعد کاسٹر آئل ایک چمچہ 5 دن پئیں۔ 3. ایک گاجر روزانہ ناشتہ میں کھائیں۔ 4.کچا پپیتا بھی اسکے لئے مفید ہے اسکا رس نکال کر ایک چائے کا چمچہ روزانہ پئیں۔ 5. ایک کچاّ انڈہ (سفیدی فقط)پی جائیں۔بچوں کے لئے بھی مفید ہے۔ آنکھوں کی بیماریاں 1. عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ سے کہاکہ اگر آپ وہ دُعا پڑھ لیتیں جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے تھے تو آپ کے لئے بہتر ہوتا اور آنکھ کی بیماری سے شفایاب ہو جاتیں۔اپنی آنکھ میں پانی کے چھپکے مارتیں اور یہ دعا پڑھتی جاتیں: اَ ذْ ھِبِ ا لْبَاْسَ رَبَّ ا لنَّا ِس وَ اشْفِ اَ نْتَ الشَّافی لَا شِـفَـائَ اِلَّا شِفَا ئُـکَ شِفَائً لَّایُـغَادِرُ سَقَـمًا (ترجمہ)’’ (اے) لوگوں کے رب، اس بیماری کو دور فرمادیجئے۔ شفاعطا فرمادیجئے آپ ہی شفا دینے والے ہیں۔ آپ کی شفا کے علاوہ اور کوئی شفا نہیں۔ ایسی شفاعطا فرمادیجئے جو بیماری کو نہ چھوڑے(ابوداؤد) 2. خالص شہد آنکھوں میں لگائیں۔ آنکھوں کی اکثر بیماریوں کیلئے مفید ہے۔ رات کو سوتے وقت بھی لگائیں۔ 3. آنکھوں میں روزانہ اچھا سرمہ لگائیں۔ یہ سنت بھی ہے۔ 4.خالص عرق گلاب آنکھوں میں ڈالئے۔ 5. صبح اور شام اور ہر وضو کے بعد ٹھنڈے پانی کے چھپکے دونوں آنکھوں پر ماریئے۔