کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 159
مانگئے اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ضرور جلد قبول ہو گی۔ پھر نماز فجر کی تیاری کریں۔
8. صبح بکثرت اﷲ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنا۔
9. روزانہ صدقہ کرنا چاہے، ایک روپیہ ہی کیوں نہ ہو۔
10. پرندوں کیلئے روزانہ صبح ایک برتن میں پانی رکھئے (ممکن ہو تو کچھ کھانے کیلئے مثلاً باجرہ آپ اﷲ کی مخلوق کی خدمت کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی آپکی آمدنی میں اضافہ ہو گا
11. یہ دعا اور یہ درود ہر نماز کے بعد بار بار پڑھیئے :۔
رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (القصص 28 : آیت 24)
(ترجمہ) ’’اے اللہ آپ جوکچھ بھلائی میری طرف اتاریں میں اس کا محتاج ہوں۔‘‘
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّد عَبْدِ کَ وَ رَسُوْ لِکَ وَ عَلَی الْمُؤْ مِنِین وَالْمُؤْ مِنَاتِ وَ الْمُسْلِمِین وَالْمُسْلِمَاتِ (طبرانی)
(ترجمہ)’’اے اللہ، آپ رحمتیں نازل کریں اپنے بندہ اور رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پراور مومن مردوں اور مومنہ عورتوں پراور مسلمان َمردوں اورمسلمان عورتوں پر۔‘‘
12. صبح و شام اﷲ تعالیٰ کا بار بار ذکر کرنا مثلاً :
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اللّٰہُ اَ کْبَرُ وَ لَا حَوْ لَ وَ لَا قُوَّ ۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
13. اﷲ ربُّ العزّت کا ڈر ذہن میں بٹھایا جائے۔
٭ رزق تنگ کرنے والے اعمال :۔
1. فجر کی نماز کے بعد (بغیرعذرِ شرعی) سونا۔ 2. امانت میں خیانت۔
3. دینی احکام میں سستی۔4. نماز سے غفلت (یا نماز جلدی جلدی پڑھنا)
5.جھوٹ بولنا۔ (صحیح ابن حبان)