کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 158
رزق بڑھانے اور گھٹانے والے اعمال ٭ رزق بڑھانے والے اعمال :۔ فرمان الٰہی ہے: (ترجمہ) ’’اور جو اﷲ سے ڈر جاتا ہے تو اﷲ اسکے لئے ہر مشکل سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے اور رزق دیتا ہے اس کو ایسی جگہ سے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا اور جو اﷲ پر بھروسہ کر لیتا ہے تو اﷲ اسکے لئے کافی ہو جاتا ہے۔‘‘ (الطلاق 6 5 : آیات 2 تا 3) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔1. ’’جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اسکے رزق میں اضافہ ہو اسے چاہئیے اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ صلہ رحمی کرے‘‘(بخاری) 2. ’’جو شخص اس حالت میں مرے کہ وہ اﷲ تعالیٰ کے راستہ میں پہرہ دے رہا تھا تو اس کے نامہ اعمال میں بہت زیادہ اجر لکھ دیا جاتا ہے اور اسکا رزق جاری کر دیا جاتا ہے اور اسے (آخرت کے) فتنوں سے بچا لیا جاتا ہے۔‘‘(مسلم)3. ’’پے درپے عمرہ و حج کرو اس لئے کہ یہ دونوں فقر و فاقہ اور گناہوں کو اس طرح ختم کرتے ہیں جس طرح کہ بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کا زنگ ختم کر دیتی ہے۔‘‘(ترمذی) 4.’’جو شخص استغفار ( اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَ بِّیْ مِنْ کُلِّ ذَ نـْب وَّ اَتُوْ بُ ِا لَـــیْہِ )کو لازم پکڑ لیتا ہے (یعنی اسے روزانہ بار بار پڑھتا ہے) تو اﷲ تعالیٰ اس شخص کیلئے ہر تنگی اور ہر غم سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو۔‘‘ (ابوداؤد) 5. اﷲ کے راستہ میں مال خرچ کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ (بخاری) 6. اﷲ کی عبادت کیلئے وقت نکالنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ (ترمذی) 7. روزانہ نماز تہجد کی ادائیگی: اذان فجر سے ایک گھنٹہ پہلے اٹھیں یہ نماز تہجد کا بہترین وقت ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے’’اس وقت مانگی جانے والی دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے۔‘‘ (بخاری)۔ تہجد کی نماز کے بعد 41 بار یا کم از کم 10 بار سورئہ فاتحہ پڑھکر دعا