کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 157
کا شکر ادا کرتے رہیں۔ خود بخود رزق میں اضا فہ ہوتاجائے گا اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ۔اسکے برعکس نا شکری کرنے پر اللہ ربّ العزّت نعمتیں ہم سے چھین بھی سکتے ہیں۔ 2. ہربیماری میں قرآن زیادہ پڑھیں اور موت کو روزانہ یادکریں : اَلاَبِذِکْرِاﷲِ تَطْمَئنُّ الْقُلُوْبُ (ترجمہ)’’سن رکھو ، کہ اﷲ ہی کے ذکر سے د لوں کو اطمینان ملتا ہے۔ ‘‘(الرعد13 : آیت 28) 3. تہجد میں اٹھ کر 2 رکعت نماز حاجت پڑھیں اور دل سے دعا مانگیں کہ اﷲتعالیٰ اس پریشانی و غم کو دور کر دے اور چلتے پھرتے ان دعاؤں کا ورد بھی کرتے رہیں : اَ للّٰھُمَّ اَجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا (ترجمہ) ’’ یا اﷲ، مجھے میری مصیبت میں اجر دیجئے اور مجھے (میرے) اس نقصان کا بہتر نعم البدل عطا فرما ئیے۔ ‘‘ (مسلم) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جو بندہ خلوص دل سے لَآاِلٰــہَ اِلَّااللّٰہُ کہتا ہے (تو اسکی قبولیت کے لئے) آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں حتیٰ کہ یہ (کلمہ) عرش الہٰی تک جا پہنچتا ہے بشرطیکہ پڑھنے والا کبیرہ گناہوں سے بچے۔ ‘‘(ترمذی) یہ افضل الذکر ہے ، لَآاِلٰـــہَ اِلَّا اللّٰہُ کثرت سے پڑھیں۔ کم از کم روزانہ 100بار پڑھیں۔ 4. آلودگی اور ذ ہنی دباؤ کی و جہ سے عورتیں اور مرد کمزوری محسوس کرتے ہیں جسمانی طاقت کی بحالی کیلئے و ٹا منز کا استعمال ضرور کریں۔روزانہ صبح ایک گولی بی کمپلیکس اور ایک گولی وٹامن سی پانی کے ساتھ لیں۔ مریض اور40سالہ خواتین و مرد خاص طور پر۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ پورے دن آپ چست رہینگے۔ ہر دوا کھانے کے بعد خاص طور پر گولی کے بعدہمیشہ ایک بڑا گلاس پانی ضرور پئیں۔ 5. ذہنی دباؤ دور کرنے کیلئے سکون آور دوائیں استعمال نہ کریں اس کے نقصانات بہت ہی زیادہ ہیں۔6. گناہ کرنے سے دل اور ذہن دونوں پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں تمام گناہوں سے بچیں مثلاً رشوت،بغض، کینہ، بدگمانی، بد نظری، جھوٹ، غیبت، سود، دل دُکھانا اور حرام کمائی وغیرہ۔