کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 156
ذہانت میں اضافہ کا نسخہ ا ما م شا فعی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ ذ ہا نت میں 4 چیزوں سے ا ضافہ ہو تا ہے:۔ 1. فضول گفتگو کو چھوڑنا 2. مسواک کرنا (ہر وضو سے پہلے) 3. نیک لوگوں کی مجالس میں بیٹھنا4. علماکی مجالس میں بیٹھنا ۔ ذ ہنی دباؤ( Tension )کا علاج 1. میڈیکل سائنس اس حقیقت کو تسلیم کر چکی ہے کہ اچھے کام دل کو اطمینان و سکون اور انسانی صحت پر اچھے اثرات ڈالتے ہیں اور برے کام جن کو کرنے کے بعد ضمیر ملامت کرتا ہے انسانی صحت پر برے اثرات ڈالتے ہیں۔ یاد رکھیں ہر بیماری، پریشانی اور خوشی صرف اور صرف اﷲ تعالیٰ کے حکم سے ہماری بہتری کیلئے آتی ہے۔ عام طور پر پریشانی ہمارے کسی گناہ کی سزا اور تنبیہ ہوتی ہے، کہ ہم گناہ کرنا چھوڑ دیں۔ اﷲ کریم (جو اپنے بندوں سے بے حد محبت کرتے ہیں) ہم کو دنیا میں گناہوں سے دھو کر آخرت میں رسوا نہیں کرنا چاہتے۔ بعض اوقات یہ آزمائش ہوتی ہے اس لئے کہ اﷲ کریم ہمارا مرتبہ آخرت میں بڑھانا چاہتے ہیں۔ تکلیف میں ہم کو صبر کرنا ہے اور اگر خوشی ملے تو ہمیں اﷲ کریم کا شکر کرنا ہے۔ کچھ نہ کچھ صدقہ ضرورکریں۔ فرمان الٰہی ہے : (ترجمہ) ’’اگر تم شکر گزاری کرو گے تو بے شک میں تمہیں اور زیادہ دونگا اور اگر تم ناشکری کرو گے تویاد رکھو میرا عذاب سخت ہے۔‘‘ (ابراہیم 14 : آیت 7) ﴿وضاحت : شُکرکی2قسمیں ہیں1. زبانی2. عملی (نیک اعمال میں اضافہ) اللہ تعالیٰ کا شکر کرنے پر نعمتیں اور زیادہ ملتی ہیں اور ناشکری کرنے پر سزا ملتی ہے ۔ہر خوشی ملنے پر بار بار اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ کہئیے۔ اسکے علاوہ نیک ا عمال میں اضافہ کر کے بھی شکر ادا کریں مثلاً ہر خوشی ملنے پر کچھ نہ کچھ صدقہ ضرور کریں اور نا شکری یہ ہے کہ انسان قناعت نہ کرے ۔ اسلئے جو کچھ بھی (کم یا زیادہ) اللہ ربّ ا لعزّت نے دے دیا ہے اسی پر اللہ کریم