کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 153
(ترجمہ)’’میں اﷲ تعالیٰ اور اسکی قدرت کے ذریعہ موجودہ بیماری اور آئندہ اس کے اثرات سے پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ (مسلم) 2. بیمار دل کیلئے موسمی، کینو، سنگترے اور انار کا استعمال زیادہ کریں یا وٹامن سی کی 2گو لیاں روزانہ کھائیں۔ تکلیف زیادہ ہو تو 2 گو لیاں ہر 8 گھنٹہ بعد کھائیں اور ایک دیسی گلاب کی پتیاں پیس کر پانی کے ساتھ کم از کم 3 ماہ تک کھائیں۔ دل کیلئے بہترین ہے۔ (بشکریہ حکیم سعید مرحوم)
3. دل کی تکلیف میں روزانہ ترجمہ کیساتھ قرآن مجید پڑھیئے کیونکہ یہ سینہ کی بیماریوں کیلئے شفا ہے۔4.آدھا گلاس جامنی رنگ کے انگوروں کا جوس روزانہ پئیں۔5.ہر نماز کے بعد اور جب بھی دل میں تکلیف ہو تو دل پرداہناہاتھ رکھ کر یہ دعا بار بار پڑھیں:۔
یَا اَللّٰہُ قَـوِّ نِـیْ وَ قَـلْـبِـیْ
(ترجمہ)’’ اے اﷲ، مجھے اور میرے دل کو قوت دیجئے۔‘‘ (مجرب ہے)
نوٹ:۔اگر دل کے دورہ کی علامات موجود ہوں تو بغیر وقت ضائع کئے ہوئے ہسپتال میں مکمل علاج کرائے۔
دماغی توازن کی خرابی کا علاج
1. دماغ پر مستقل دباؤ رہنے سے ذ ہنی توازن بگڑ جا تا ہے اس کی و جہ پیچیدہ حالات ہوں، کوئی الجھن ہویا شوگر کا مرض یا دماغی توازن خراب ہو نے کی کوئی بھی اور و جہ ہو۔ علاج یہ ہے کہ جب بھی پانی پئیں بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ پڑھ کر پئیں۔ 2. دماغی الجھن (Nervous Tension)کو ختم کرنے کے لیے کھانے میں نمک کی مقدار کم کر کے چوتھائی کردیں۔3. شہد ایک ایک چمچہ 3 مرتبہ روزانہ کھائیں۔4. روزانہ 11دانہ کلونجی کے صبح و شام کھائیں پانی کے ساتھ ۔
نصحیت میں خیر خواہی اور رحمت و شفقت کا عنصر ہوتا ہے ، جبکہ ڈانٹ و پھٹکار میں شرم و غیرت اور توہین و مذمت کا عنصر چھپا ہوتا ہے اور نصیحت کے رنگ میں برا بھلا کہنا ہے ۔ خیر خواہ کی اگر نصیحت نہ مانی جائے تو وہ ناراض نہیں ہوتا جبکہ ڈانٹنے والا اسکے مخالف ہوتا ہے ۔ ( امام ابن قیم )