کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 152
٭ دل کے مریضو ں کیلئے :۔1. ’’ پوری سورئہ کہف جمعہ کے دن پڑھنے سے (ا اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ) دوسرے جمعہ تک دل منور رہیگا ۔‘‘(بیہقی)اسکے علاوہ ایک جمعہ سے دو سرے جمعہ تک کے (چھوٹے) گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔‘‘ (مسلم) 2. جب بھی دل کی یا کوئی اور تکلیف ہو تو قرآن کی کثرت سے تلاوت کریں یا سنیں قرآن سننے والے کو بھی اتنا ہی اجر ملتا ہے جتنا پڑھنے والے کو اور دونوں کے دل اطمینان اور سکون حاصل کرتے ہیں۔(دیکھئے آیات سکینت صفحہ نمبر19)
3. روزانہ سورئہ یٰسٓ کی تلاوت کو معمول بنائیے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورئہ یٰسٓ ہے۔‘‘(ترمذی)۔روزانہ سورئہ یٰسٓ پڑھیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ُ زندگی میں کبھی دل کی تکلیف نہ ہو گی۔ اﷲپر یقین کے ساتھ یہ عمل کریں، دل کو صحت مند رکھنے کیلئے روزانہ صبح نہار منہ ایک سیب کھائیں۔
٭ دل کے دورہ سے بچاؤ کے لئے :۔ اﷲ کریم نے11 جگہ قرآن پاک میں انگور کا ذکر کیا ہے، بہترین نعمت ہے۔ (فَلِلّٰہِ الْحَمْدُ) دل کے دورہ سے بچنے کیلئے لال یا جامنی رنگ کے انگوروں کا تھوڑا سا جوس پئیں اس میں Anti-oxidant ہوتا ہے جو مانع دورہ دل ہے یہ نقصان دہ کولسٹرول (LDL) کو کم کرتا ہے خون میں پھٹکی (Blood-clot) نہیں بننے دیتا۔ خون کا بہاؤ Blood Flow تیز کرتا ہے۔یہ خصوصیات دوسرے رنگوں کے انگوروں میں بہت کم ہیں۔نیز سیزن میں جامنی رنگ کے یہ انگور بیجوں کیساتھ کھائیں کیو نکہ بیجوں میں بھی Anti-oxidant ہوتا ہے۔
٭ دل اور دو سرے تمام امراض کاروحانی علاج :۔
1. جسم کے کسی بھی حصّہ میں درد یاکوئی اور تکلیف ہو تواس جگہ پر دایاں ہاتھ رکھ کر پہلے 3 مرتبہ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ پڑھیں اور اسکے بعد 7 مرتبہ یہ دعا مانگیں :۔
اَ عُوْ ذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَ قُدْرَ تِـہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُ