کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 151
8. موت کو برحق جانتے ہو عاقبت کا کوئی سامان نہیں کرتے۔ 9. دوسروں کی عیب جوئی کرتے ہو مگر اپنی برائیوں کو ترک نہیں کرتے۔ بھلا ایسے شخص کی دُعا کیسے قبول ہو… ؟ ؟ ؟ دل کے امراض کا علاج و احتیاط ٭ دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری اقدامات :۔ اگر دل کا دورہ پڑنا شروع ہو جائے یعنی آپ کے سینہ میں درد شروع ہو جائے اور یہ درد آپ کے بازو میں اور اسکے بعد جبڑے میں بھی شروع ہو جائے تو یہ کام فوراً کریں۔ اسلئے کہ آپ کے پاس بہت ہی کم وقت ہے قبل اسکے کہ آپ بے ہوش ہو جائیں۔سب سے پہلے : 1. لَآ اِلٰـــہَ اِلَّا اللّٰہُ پڑھ کر گہرا سانس لیں اسکے بعد زور سے کھانسیں جس طرح جما ہوا بلغم باہرنکالنے کیلئے کھانستے ہیں۔ اس وقت کھانسنا جسم کے مدافعتی نظام کیلئے ضروری ہے۔ 2. یہ عمل (گہرا سانس لینا اور زور سے کھانسنا) لگاتار کرتے رہیں۔ جب تک کہ آپ ہسپتال نہ پہنچا دئیے جائیں۔3. اگر آپ کے پاس (Angaecid)گولی ہو تو فوراً زبان کے نیچے رکھیئے یا 2گولیاں اسپرین ( Aspirin) پانی کے ساتھ چبا کر کھائیں۔ 4.کھانسنے سے پہلے گہرا سانس ضرور لیں یعنی ایک دفعہ کھانسیں اور ایک دفعہ گہرا سانس لیں یہ عمل کرتے ہی رہیں تاکہ پورے جسم میں دوران خون صحیح طریقہ سے برقرار رہے۔ اور دل کو حسب ضرورت آکسیجن ملتی ہے اور دل کی دھڑکن اور سانس کی بے قاعدگی دورہوجاتی ہے، اس طرح آپ ہسپتال پہنچنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔بِاِ ذْ ِن اللّٰہِ تَعَالٰی ﴿ نوٹ :۔ روزانہ صبح وشام دل کے مریض کم از کم 5 مرتبہ یہ عمل ضرور کریں یہ آپ کے دل کے لئے قوت اور ورزش (Exercise) بھی ہے اور عادت ڈالنے کے لئے ضروری بھی ۔