کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 150
3. وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ ﴿٧﴾ (ترجمہ)’’اور (اللہ نے) سرکش شیطان سے حفاظت فرمائی۔ ‘‘( الصّٰٓفّٰت37 : آیت7 ) روزانہ صبح و شام مندرجہ بالاتینوں آیات کی تلاوت کریں اور اس کے بعد آیۃ الکرسی اور سورۂ بقرہ کی آخری 2 آیات پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک کر پورے جسم پر پھیر لیں اور پھر اللہ کریم سے یہ دعا مانگئے:۔ ’’یا اللہ ہمیشہ مجھے اور تمام مسلمانوں کو اپنی حفاظت میں رکھیئے اچانک موت، حادثہ ، ناگہانی عذاب، ہر طرح کے غصہ سے اور نعمتوں اور عافیتوں کے چھن جانے سے۔‘‘آمین۔ دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں ؟؟؟ ایک دفعہ ابراہیم ادھم بلخی رحمۃ اللہ علیہ سے سوال کیا گیا کہ کیا و جہ ہے اﷲ تعالیٰ ہماری دعائیں قبول نہیں فرماتا ؟ تو انہوں نے کہا : 1. تم اﷲ تعالیٰ کو جانتے ہو مگر اسکی (پوری) اطاعت نہیں کرتے 2. رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانتے ہو مگر ان کی پیروی نہیں کرتے 3. قرآن کریم پڑھتے ہو مگر اس پر عمل نہیں کرتے 4. اﷲ تعالیٰ کی نعمتیں کھاتے ہو مگر شکر ادا نہیں کرتے 5. بہشت اطاعت کرنے والوں کیلئے ہے۔ ہر نماز کے بعد دعامانگئے :۔ اَ للّٰـھُـمَّ اِ نِّیْٓ اَ سْئَـلُکَ الْجَـنَّۃَ الْفِرْدَ وْسَ (ترجمہ)’’اے اﷲ ،میں تجھ سے جنت الفردوس کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ (ابن ما جہ) 6. شیطان کو دشمن جانتے ہو مگر اس سے دور نہیں بھاگتے۔بار بار پڑھیں۔ اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم 7. عزیز و اقارب کو اپنے ہاتھوں سے دفن کرتے ہو مگر عبرت نہیں پکڑتے۔