کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 149
لَاحَوْلَ وَلاَ قُـوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’یہ دعا 99 بیماریوں کی دوا ہے جس میں سب سے ہلکی بیماری فکر و پریشانی ہے۔‘‘ (طبرانی، حاکم) 6. اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہر غم اور مشکل کے وقت یہ دعا بھی پڑھا کرتے تھے: یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَ حْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ (ترجمہ)’’اے ہمیشہ زندہ رہنے والے سب کو تھامنے والے میں آپ کی رحمت کے ذریعہ فریاد رسی چاہتا ہوں۔‘‘(نسائی)۔ ہر دعا کے شروع اور آخر میں نماز والا درود ابراھیمی بھی پڑھیں۔ ٭ ہر مقصد اور خوف و رنج کیلئے :۔ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ﴿٨٧﴾ (ترجمہ)’’(اے اﷲ) آپ کے سوا کوئی لائق عبادت و اطاعت نہیں ہے آپ ہر قسم کے عیوب سے پاک ہیں بلاشبہ میں (ہی) قصوروار تھا۔(بس اب آپ مجھے اس مصیبت سے نجات دیدیجئے)‘‘۔ (الانبیآء 21 : آیت 87) یہ دعا یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں کی تھی۔ جو اللہ کریم نے قبول فرمائی۔ آپ بھی یہ دعا بار بار کیجئے۔ ﴿(نوٹ : حدیث میں ہے کہ مسلمان جب کسی بھی مقصد کیلئے اس دعا کو پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرماتے ہیں۔ (ترمذی) ٭ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہنے کا نسخہ : 1. وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ﴿٢٥٥﴾ (ترجمہ)’’اور (اللہ ) ان کی حفاظت سے نہ تھکتاہے اور نہ ہی اکتاتا، وہ تو بہت بلند اور بہت ہی بڑا ہے۔‘‘ (البقرہ 2: آیت 255) 2. فَاللَّـهُ خَيْرٌ حَافِظًا ۖ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ﴿٦٤﴾ (ترجمہ)’’ اللہ ہی بہترین محافظ ہے اور بہت ہی زیادہ مہربان ہے۔‘‘(یوسف 12 :آیت 64)