کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 148
3. اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّیْ لَآ اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا (ترجمہ)’’ اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔‘‘ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا پریشان کن حالات میں پڑھنے کے لئے سکھائی تھی۔(ابوداؤد ) ٭ ہر مر ض کے لئے :۔ 1. ہر مرض کیلئے پہلے 3 مرتبہ نماز والا درود پھر 7 مرتبہ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ کے ساتھ سورۂ فاتحہ اور پھر ایک مرتبہ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ پڑھیں۔ آخر میں 3 مرتبہ پھر نماز والا درود پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور اپنے سر سے پیروں تک، جسم کے آگے پیچھے ہاتھ پھیریں اور تکلیف کی جگہ پر بھی۔ ہر نماز کے بعد یہ عمل کرنے سے اِنْ شَائَ اللّٰـــہُ تَعَالٰی جلد صحت یاب ہو جائینگے۔(مجرب عمل ہے) 2. ہر مریض پر 7 بار سورۂ فاتحہ بِسْم اللّٰہِ کے ساتھ پڑھ کر دم کریں (مجرب ہے) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’سورۂ فاتحہ’’ دم ‘‘ہے۔‘‘ (بخاری) 3. قرآن اور شہد میں شفا ہے۔ روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن کریم ضرور پڑھیں اورشہد کا ایک چمچہ پانی کے ساتھ روزانہ ناشتہ سے پہلے پئیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ہر بیماری سے شفا ملے گی۔4. رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مریضوں پر یہ دعا پڑھ کر دم کیا کرتے تھے۔ آپ بھی اپنے اوپر اور اپنے مریضوں پر یہ دعا پڑھ کر دم کریں : اَ ذْ ھِـبِ الْبَاْسَ رَبَّ ا لنَّا سِ وَ اشْـفِ اَنْتَ الشَّافی لَا شِـفَـائَ اِلَّا شِـفَا ئُ کَ شِفَائً لَّا یُغَادِ رُ سَقَمًا (ترجمہ)’’(اے) لوگوں کے رب، اس بیماری کو دور فرما، شفا عطا فرمائیے، آپ ہی شفا دینے والے ہیں، آپ کی شفا کے علاوہ اور کوئی شفا نہیں، ایسی شفا عطا فرما ئیے جو بیماری کونہ چھوڑے۔‘‘ (بخاری) 5.مریض یہ دعا ہر نماز کے بعد کم از کم 3 بار ضرور پڑھے :