کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 147
کی بیماری میں مبتلا کردیا (بدن میں کیڑے پڑگئے تھے) سیدنا ایوب علیہ السلام تقریباً 18سال بیمار رہے ، اس عرصہ میں انتہائی صبر اور شکر کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہے۔آخر کار اللہ تعالیٰ نے ان کو نہ صرف صحت بلکہ دیگر نعمتیں بھی پہلے سے دوگنی عطافرمائیں، اس لئے خطرناک بیماریوں کیلئے یہ بہترین قرآنی دعا ہے جو روزانہ بار بار پڑھنی چاہئے۔ 2. صبح و شام 7 بار بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِکے ساتھ پوری سورئہ فاتحہ پڑھیں اول اورآخرنمازوالادرودِ ابراھیمی پڑھ کرمریض پردم کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ جلد خطرناک بیماریاں اللہ کریم کے حکم سے ختم ہوجائیں گی۔ مریض خود پڑھ کرہر نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے تو اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ٹھیک ہو گا۔ رات کو آنکھ کھل جائے تب بھی یہی عمل بار بار کریں۔3. یہ دعا بھی کثرت سے پڑھیئے:۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُذَامِ وَالْجُنُوْنِ وَمِنْ سَیّیئِئِ الْاَسْقَامِ (ترجمہ)’’اے اللہ، میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں برص ،جذام،جنون اور دوسری تمام بری (خطرناک) بیماریوں سے۔‘‘ (ابوداؤد ، نسائی) ٭ ہر قسم کا غم اور پریشانی دور کرنے کا علاج :۔ 1. رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی قسم کا رنج ہوتا تو یہ دعا پڑھتے تھے : لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْم الْحَلِیْم لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَ بُّ الْعَرْ شِ الْعَظِیْم لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَ بُّ السَّمٰوٰ تِ وَ رَ بُّ الْاَرْضِ وَ رَ بُّ الْعَرْشِ الْکَرِ یْم (بخاری) (ترجمہ) ’’اللہ تعالیٰ عظمت والے برد بار کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں،اللہ آسمان و زمین اورعرش کریم کے رب کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں۔‘‘ 2. چلتے پھرتے یا سفرمیں جب بھی موقع ملے اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ کثرت سے پڑھیں۔ (ابوداؤد)