کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 146
معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائینگے۔ ‘‘ ٭ نیک اہل و عیال کے لئے دعا مانگئے :۔ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا ﴿٧٤﴾ (ترجمہ)’’اے ہمارے رب، ہمیں ہمارے اہل و عیال کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائیے اور ہمیں متقین کا سردار بنا دیجئے۔‘‘ (الفرقان 25 : آیت74) ٭ والدین کے لئے بہترین دعا: (زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی) : رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا (ترجمہ) ’’اے میرے رب کریم، آپ ان دونوں پر رحم فرمائیے جس طرح انہوں نے بچپن میں میری (شفقت کے ساتھ) پرورش کی۔ (بنی اسرائیل 17 : آیت 24) ٭ ہر بیماری اور تنگدستی کیلئے : (پابندی سے روزانہ پڑھیئے۔) تَـوَکَّـلْـتُ عَـلَـی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَـمُــــْوتُ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا (ترجمہ) ’’میں نے بھروسہ کیا اس ذات پر جو زندہ ہے اور اسے موت نہیں آئے گی۔ تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں جس نے (کسی کو) بیٹا نہیں بنایا۔ ‘‘(ابو یعلیٰ و ابن سنی) ٭ ہر خطرناک بیماری کیلئے :۔ 1 .خطرناک بیماری مثلاً کوڑھ میں ایوب علیہ السلام کی دعا جو اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی آپ بھی ہر بیماری میں اسے روزانہ پڑھیں : (رَبِّ) أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ﴿٨٣﴾ (ترجمہ )’’(اے میرے رب) ’’ مجھے بہت تکلیف ہے۔ آپ سب سے زیادہ رحم فرمانے والے ہیں (چنانچہ مجھے اس بیماری سے شفا عطا فرمادیجئے)۔‘‘ (الانبیآء 21 : آیت 83) ﴿وضاحت: صبرِ ایوب علیہ السلام ضرب المثل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو آزمایا اور جلد