کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 145
2. اللہ تعالیٰ عاجز ہوجانے(ہمت ہاردینے) والے پرملامت کرتا ہے لیکن تم دانائی کا دامن پکڑے رکھو ۔ جب کوئی کام تمہارے اختیار سے باہر ہو جائے تو کہو: حَسْبِیَ اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَ کِیْلُ (ترجمہ)’’مجھے اللہ تعالیٰ کافی ہے اوربہت اچھا کارساز ہے۔ ‘‘( ابوداؤد) کام کو منصوبہ کے ساتھ کریں اگر اس کا انجام اچھا نظر آئے تو کر گزریں اور اگر بُرا نظر آئے تو رک جائیں۔( مفہوم حدیث مشکوٰۃ) 3. ہر نماز کے بعد دل سے یہ دعا مانگیئے: اَللّٰھُمَّ لَاسَھْلَ اِلَّا مَاجَعَلْتَہ‘ سَھْلًا وَّاَ نْتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلًا (ترجمہ)’’یا اللہ ، کوئی کا م آسان نہیں مگر جسے آپ آسان کردیں اور آپ جب چاہتے ہیں مشکل کو آسان کردیتے ہیں۔‘‘( ابن حبان) ٭ مرگی کے لئے :۔ مرگی والے کے داہنے کان میں اذان دو اور بائیں کان میں اقامت پڑھو۔ ٭ معافی اور طلب رحم کیلئے:۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو(اللہ تعالیٰ نے) طلب رحم کیلئے یہ دعا بتائی۔آپ بھی یہ دُعا مانگئے: رَ بِّ اغْـِفـرْ وَ ارْ حَـمْ وَ اَ نْتَ خَـیْـرُ الرّٰحِمِین (ترجمہ)’’اے میرے رب،(رحیم) مجھے معاف کر دیں اور مجھ پر رحم فرمادیں اورآپ ہی درحقیقت رحم فرمانے والے ہیں۔‘‘ (المومنون 23: آیت 118) ٭ ندامت پر آنسو بہائیے : رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴿٢٣﴾ (الا عراف7:آیت 23) (ترجمہ)’’ اے ہمارے رب، ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر آپ نے ہمیں