کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 144
1 اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْٓ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَ الْفَقْرِ وَ عَذَابِ الْقَبْرِ (ترجمہ) ’’اے اﷲ ،بیشک میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں کفر ، غربت اور عذاب قبرسے۔‘‘ (ترمذی) 2. اَللّٰھُمَّ اَ حْسِنْ عَا قِبَتَنَا فِـی الْاُمُوْ رِ کُلِّـھَا وَاَجِرْنَا مِـنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَ عَذَ ابِ الْاٰخِرَۃِ (ترجمہ)’’اے اﷲکریم، ہمارے ہر کام کا انجام بہتر فرمائیے اور ہمیں دنیا کی رسوائی سے محفوظ فرما ئیے اور آخرت کے عذاب سے بچائیے۔‘‘ (حاکم) ٭ مختصر وقت میں بہترین وظیفہ:۔ ام المومنین جویریہ رضی اللہ عنہا کے گھر سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز کے بعد باہر تشریف لے گئے تو وہ اپنے مصلّی پر بیٹھی ہوئی وظیفہ پڑھ رہی تھیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کے بعد واپس آئے تو وہ اپنے مصلّی پرہی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’میں نے4کلمات 3 مرتبہ کہے اگر ان کا وزن تمہارے اتنے طویل وظیفہ کیساتھ کیا جائے تو وہ کلمات وزن میں بڑھ جائینگے۔وہ 4 کلمات یہ ہیں:۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِ ہٖ عَدَ دَ خَـلْـقِـہٖ وَ رِ ضَـا نَفْسِـہٖ وَ زِ نَـۃَ عَرْشِـہٖ وَ مِدَادَ کَـلِمَـاتِـہٖ (ترجمہ)’’پاک ہے اﷲتعالیٰ اور تعریفیں ہیں اس کے لئے اسکی مخلوق کی گنتی کے برابر اور ا سکی ذات کی خوشنودی کے مطابق اور اسکے عرش کے وزن کے برابر اور اسکے کلمات کی سیاہی کے برا بر۔ ‘‘(مسلم) ٭ مشکل تر ین کام کی آسا نی کے لئے پڑھئیے :۔ 1. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’ اگر تمہیں کوئی نقصان پہنچ جائے تو یہ مت کہو کہ اگر میں اس طرح کرتا تو یہ ہو جاتا، بلکہ یو ں کہو : ۔ قَدَّ رَ اللّٰہُ وَ مَا شَائَ فَعَلَ (ترجمہ) ’’ اللہ تعالیٰ نے تقدیر میں لکھا اور جو چاہا کیا۔‘‘ (مسلم )