کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 143
٭ عرق النساء کے درد کے لئے :۔ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کرسورۂ فاتحہ پڑھ کر پھر 7 بار یہ دعا پڑھ کر دم کریں:۔
اَ للّٰھُمَّ اَذْ ھِبْ عَنِّیْ سُوْ ئَ مَآ اَجِدُ
(ترجمہ)’’اے اللہ ، میرا مرض دور کر دے۔‘‘ (غذاء الارواح)
﴿نوٹ: یہ روحانی علاج ہر مرض کیلئے اکسیر ہے بشرطیکہ یہ یقین ہو کہ صحت صرف اور صرف اللہ تعا لیٰ ہی دینے والا ہے ۔دوا بھی اللہ تعالیٰ ہی کے حکم سے اثر کر تی ہے ۔﴾
٭ عذابِ جہنم سے بچنے کے لئے پڑھئیے :۔
رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ﴿٦٥﴾ إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا ﴿٦٦﴾ (الفرقان 25: آیات 65 تا 66)
(ترجمہ)’’اے ہمارے رب (کریم) ہمیں عذاب جہنم سے بچا لیجئے(کیونکہ) بلاشبہ اسکا عذاب (نافرمانوں کو ) لازماً پکڑ لے گا اور جہنم نہایت ہی بری جگہ اور ٹھکانہ ہے۔
٭ فضول کاموں پر ندامت اور کفار پر فتح کے لئے پڑھئیے :۔
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴿١٤٧﴾
(ترجمہ) ’’اے ہمارے رب، ہمارے گناہوں کو بخش دیجئے اور جو فضول کام ہم سے سرزد ہوجاتے ہیں ان کو بھی معاف فرمادیجئے اور ہمیں (حق پر) ثابت قدم رکھئیے اور ہمیں کفار پر فتح عطا فرمائیے۔‘‘( اٰل عمران 3 : آیت 147)
﴿ نوٹ : جب کفار یا مشرکین سے جنگ کا خطرہ ہو تو یہ دعا ہر نماز کے بعد پڑھیں۔﴾
٭ کفر، غربت اور عذاب قبر سے بچنے کیلئے :۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد ان کلمات کے ساتھ اﷲ تعالیٰ سے مذکورہ 3 چیزوں سے بچنے کی دعا فرماتے تھے :