کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 142
7. مرتبہ اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ کر اللہ ربُّ العزّت سے وقت مقررہ پر اٹھنے کی دعا کریں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ آپ وقت مقررہ پر اٹھ جائیں گے (مجرب ہے) نیز سورۂ کہف 18 کی آیات 107تا 110 پڑھ کر سینہ پر دم اور دعا بھی کریں۔ ٭ صبر اور ایمان پر خاتمہ کیلئے روزانہ پڑھئیے :۔ رَبَّنَا اَ فْرِغْ عَلَــیْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِین (ترجمہ) ’’اے ہمارے رب، ہمیں صبر عطا فرمائیں اور ہمیں حالت اسلام میں موت سے سرفراز کریں۔‘‘ (الاعراف 7: آیت 126) ٭ طلب علم کے لئے پڑھئیے : رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي ﴿٢٥﴾ وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي ﴿٢٦﴾ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِي ﴿٢٧﴾ يَفْقَهُوا قَوْلِي ﴿٢٨﴾ (ترجمہ) ’’اے میرے رب، میرے سینہ کو (علم کیلئے) کھول دیجئے اور میرے کام کو آسان فرمادیجئے اور میری زبان کی گرہ کو (بھی) کھول دیجئے (تاکہ دوسرے) میری بات سمجھ سکیں۔ ‘‘ (طہٰ 20 : آ یات 25 تا 28 ) ٭ عافیت بدن کیلئے بہترین دعا : یہ دعا صبح و شام 3-3بار پڑھیں اور بیماری میں بار بار پڑھیں۔ دعا کے اوّل و آخر میں درود ابراہیمی( علیہ السلام ) بھی پڑھیں: اَللّٰھُمَّ عَافِـنِیْ فی بَدَ نِـیْ اَللّٰھُمَّ عَافِـنِـیْ فی سَمْعِـیْ اَللّٰھُمَّ عَافِـنِـیْ فی بَصَرِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ (ترجمہ) ’’اے اﷲ، مجھ کو عافیت دے میرے بدن میں، میری سماعت میں اور عافیت دے مجھ کو میری آنکھوں میں۔ آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ ‘‘ (ابوداؤد)