کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 141
تمام بھلائیاں جمع ہیں۔ اس لئے بار بار پڑھئے۔ ٭ سفر کی تکالیف ، مال و اولاد میں بدنظری، مظلو م کی بد دعا سے پناہ کیلئے اَ للّٰـھُـمَّ اِ نِّـیْٓ اَ عُـوْ ذُ بِکَ مِـنْ وَّ عْـثَـائِ السَّفَرِ وَ کَابَـۃِ الْـمُنْـقَـلَـبِ وَ مِـنَ الْحَوْرِ بَـعْـدَ الْـکَوْرِ وَ مِـنْ دَ عْـوَۃِ الْمَظْلُوْمِ وَ مِـنْ سُوْئِ الْمَـنْظَـرِ فِـی الْاَ ھْلِ وَ الْـمَـالِ (ترجمہ)’’یا اﷲ،میں سفر کی تکالیف، بری طرح واپس ہونے سے، نفع کے بعد نقصان، مظلو م کی بد دعا اور مال و اولاد کی بری حالت دیکھنے سے آپکی پناہ چاہتاہوں۔‘‘(مسلم) ٭ شیطان اور باقی تمام مخلوق سے حفاظت کیلئے: صبح و شام مندرجہ ذیل آیات اور سورتوں کے پڑھنے سے آپ اِنْ شَاؓئَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ شیطان کے حملوں سے محفوظ رہیں گے:۔ اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰن الرَّجِیْم (ترجمہ)’’میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔‘‘ رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ﴿٩٧﴾ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ ﴿٩٨﴾ (ترجمہ)’’اے میرے رب،میں شیطانی و سوسوں سے آپکی پناہ چاہتا ہوں اور اے میرے رب کریم، اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے قریب آئیں۔‘‘ (المومنون 23 : آیات97تا98) 3. سورۂ فاتحہ (ابوداؤد) 4. سورۂ اخلاص اورمعوذتین (نسائی) 5. آیۃ الکرسی (بخاری) 6. سورۂ بقرہ کی آخری 2 آیات (بخاری) ٭ صبح وقت پر اٹھنے کا طریقہ :۔ سوتے وقت کی دعائیں پڑھنے کے بعد