کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 140
بار پڑھیں۔ اول و آخر نماز والا درود شریف پڑھ کر درد کی جگہ پر دم کریں۔
٭ درازیٔ عمر کیلئے :۔ سورۂ توبہ9 :آیات 128تا129 روزانہ صبح و شام کم از کم 3 بار پڑھ کر 3 بار درج ذیل دعا بھی پڑھا کریں :۔
سُبْحَانَ اللّٰہِ مِلْاَ الْمِــیْزَانِ وَ مَبْلَغَ الْعِلْمِ وَمُنْتَھَی الرِّضْوَانِ وَ زِنَۃَ الْعَرْشِ
(ترجمہ)’’میں اللہ کی اسکے علم کے مطابق ترازو بھر کر انتہائی رضامندی سے اور عرش کے وزن کے برابر(اللہ کی) پاکی بیان کرتا ہوں۔‘‘ (ابوداؤد)
٭ دنیا اور آخرت کے غموں سے نجات کیلئے:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔’’ جو شخص صبح و شام 7 بار یہ (قرآنی) دعا پڑھے تو اﷲ تعالیٰ اس کو دنیا اور آخرت کے غموں سے بچالیں گے۔ ‘‘ (ابوداؤد ، فتح الباری)
حَسْبِيَ اللَّـهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ﴿١٢٩﴾
(ترجمہ) ’’مجھ کو اﷲ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے۔‘‘ (التوبہ9 : آیت 129)
٭ دین و دنیا کی نعمتوں کیلئے :
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿٢٠١﴾
(ترجمہ)’’اے ہمارے رب،ہمیں اس دنیا میں بھی (تمام ) بھلائیوں سے نوازیئے اور (اسی طرح) آخرت میں بھی (تمام) نعمتیں عطا فرمائیے اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ رکھیئے۔‘‘ (البقرہ 2 : آیت 201) یہ دعا طواف بیت اﷲ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان پڑھا کرتے تھے۔ (ابن ما جہ) اس اہم ترین دعا میں دین و دنیا کی