کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 139
فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَنتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ۖ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ ﴿١٠١﴾ (یوسف12: آیت 101) (ترجمہ) ’’اے آسمان و زمین کے خالق، آپ ہی دنیا و آخرت میں میرے مددگارہیں مجھے حالت اسلام میں موت عطا فرمائیے اور مجھے صالحین میں شامل فرما دیجئے۔‘‘ ٭ دانتوں کے درد کا علاج :۔1.دانت میں درد ہو تو یہ آیت پڑھ کر دم کریں درد جلد ختم ہوجائیگا اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ (مجرب عمل ہے) بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ  وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ﴿٨١﴾ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ۙ وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا﴿٨٢﴾ (ترجمہ)’’ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ اعلان کردیجئے کہ حق آچکا ہے اور باطل نیست و نابود ہوگیاہے۔ یقینا باطل تھا ہی نیست ونابود ہونے والا۔ یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں مومنوں کیلئے تو سراسر شفا اور رحمت ہے اوریہ نہیں زیادہ کرتا ظالموں کو مگر نقصان میں۔‘‘ (بنی اسرائیل 17:آیات 81 تا 82) 2. سورۂ فاتحہ پڑھ کر درد والے دانت کو دم کریں۔3. سورۂ ملک67کی آیت 23 اور سورۂ انعام6کی آیت 98کو7مرتبہ پڑھ کردم کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ شفاہوگی۔ (عن ابن عباس رضی اللہ عنہما ، دارقطنی) علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جو شخص چھینک آنے پر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالً پڑھے گا اسے کبھی داڑھ، دانت اور کان کا درد نہ ہو گا اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ (ابن ابی شیبہ) ٭ درد گردہ، دانت، سر، پیٹ اور دیگر تمام قسم کے دردوں میں : سورۂ فاتحہ 7