کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 138
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ قبیصہ( رضی اللہ عنہ ) روزانہ فجر کی نماز کے بعد 3 مرتبہ یہ وظیفہ پڑھ لیا کرو۔اﷲ ربّ العزّت دنیا کی 3 بیماریوں سے تم کومحفوظ رکھیں گے :۔ 1. نابینا پن۔ 2. جذام 3. فالج سُبْحَا نَ اللّٰہِ الْعَظِیْم وَ بِحَمْدِ ہٖ (ترجمہ) ’’اﷲ پاک ہے جوعظیم تعریفوں والا ہے۔‘‘ (مسند احمد) ٭ ثابت قدمی کے لئے ہر نماز کے بعد پڑھئیے : رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴿٢٥٠﴾ (ترجمہ)’’اے ہمارے رب،ہم پر سکینت نازل فرمائیے اور ہمارے قدم جما دیجئے اور ہمیں کفار کے مقابلے میں کامیابی عطا فرمائیے۔ ‘‘ (البقرہ 2 : آیت 250) ٭ جادو اور شیطانی و سوسوں سے بچاؤ کے لئے پڑھئیے:۔ روزانہ بلا ناغہ مندرجہ ذیل 2 سورتوں (معوذتین) کی تلاوت کرنے والا ہر قسم کی زمینی، آسمانی آفات اور جادو سے محفوظ رہیگا اور جادو کئے ہوئے انسان پر روزانہ دم کرنے سے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جادو جلد زائل ہوجائیگا۔ یہ وسوسوں کا بھی بہترین علاج ہے۔ بار بار روزانہ خاص طور پر ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت بھی پڑھئیے ٭ جہنم سے نجات کا و ظیفہ :۔ جو مسلمان نماز مغرب اور نماز فجر پڑھ کر کسی سے بات کرنے سے پہلے 7 مرتبہ یہ دعا پڑھ لے اور پھر اسی دن یا رات کو اسکا انتقال ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اسکو جہنم سے نجات دے دیتا ہے:۔ اَللّٰھُمَّ اَجِرْ نِـیْ مِـنَ النَّارِ (ترجمہ)’’اے اللہ ،مجھ کو جہنم سے نجات دے دے۔‘‘ (ابوداؤد) ٭ حالت اسلام میں موت اور صالحین میں شمولیت کے لئے پڑھئیے:۔