کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 137
(ترجمہ)’’اے اﷲ، میں بھوک سے آپکی پناہ مانگتا ہوں کیونکہ وہ بدترین ساتھی ہے اور میں خیانت (کرنے سے) آپکی پناہ مانگتا ہوں اسلئے کہ وہ بد ترین عادت ہے۔‘‘ (ابوداؤد)
٭ بیمار یا مصیبت زدہ کو دیکھ کرپڑھئے :۔ دل میں یہ دعا پڑھیں
اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ آپ اس بیماری یا مصیبت سے محفوظ رہیں گے :۔
اَ لْــحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَا نِـیْ مِـمَّا ابْتَـلَا کَ بِـہٖ وَ فَضَّـلَنِـیْ عَلٰی کَـثِـیْـرٍ مِّـمَّـنْ خَـلَـقَ تَـفْضِیْـلاً
(ترجمہ)’’اﷲ کا شکر ہے جس نے مجھے اس مصیبت (بیماری) سے محفوظ رکھا جس میں تجھے مبتلا کیا اور اس نے مجھے فضیلت عطا فرمائی مخلوق میں سے اکثر لوگوں پر۔‘‘ (ترمذی)
٭ پریشانی میں گِھر جاؤ تو یہ پڑھو :
بِسْچِ اللّٰہِ الرَّ حْمٰنِ الرَّحِیْم؟ وَلَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم
اللہ پاک آپ سے ہرطرح کی مصیبت ٹالدے گا اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ (د ر منثور)
٭ تو فیقِ شکر، اعمال صالحہ اوراولاد کو نیک بنانے کے لئے پڑھئیے :
رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي ۖ إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ﴿١٥﴾
(ترجمہ) ’’اے میرے رب، مجھے ان نعمتوں پر شکر کی توفیق عطا فرمائیے جو آپ نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی ہیں اور مجھے اپنے پسندیدہ اعمال صالحہ کرنیکی بھی توفیق بخشیں اور آپ میری اولاد کو بھی صالح بنا دیں میں آپکی طرف رجوع کرتا ہوں اور میں آپکے فرمانبرداروں میں سے ہوں۔ ‘‘ (الاحقاف 46 : آیت 15)
٭ 3 شدید بیماریوں سے محفوظ رہنے کا علاج : قبیصہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ