کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 136
٭ برے لوگوں کے شر سے حفاظت کے لئے پڑھئے :
رَبِّ نَجِّنِیْ وَاَھْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ
(ترجمہ)’’اے میرے رب،مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان (برے لوگوں) کے کاموں کے وبال سے نجات دیں۔‘‘ (الشعراء26 : آیت 169)
٭ بھول چوک سے درگزر کے لئے روزانہ پڑھئے :
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴿٢٨٦﴾
(ترجمہ ) ’’ اے ہمارے رب، اگر ہم سے کوئی بھول چوک ہو جائے تو اس پر ہماری پکڑ نہ کریں۔ نہ ہی ہم پر پہلی امتوں کی طرح (بہت) بوجھ ڈالئے (ہم بہت کمزور ہیں) اے ہمارے رب، ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالیں جس کی ہم میں برداشت نہ ہو اور ہمیں معاف فرمایں ،ہمارے گناہوں کو (اپنی رحمتوں کے طفیل)بخش دیں اورہم پررحم فرمائیں۔ آپ ہی تو ہمارے مددگارہیں چنانچہ کفار کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔‘‘ (البقرہ 2 : آیت 286)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’ جو شخص سوتے وقت اٰ مَنَ ا لرَّ سُوْ لُ سے لے کر کٰفِرِین تک (سورۂ بقرہ کی آخری 2 آیات) پڑھ لے تو وہ ہر چیز کے شر سے (پوری رات) محفوظ رہے گا۔‘‘ ( بخاری)
٭ بھوک ا و ر خیانت سے بچنے کیلئے ہر نماز کے بعد یہ دعا مانگیں :
اَ للّٰھُمَّ اِ نِّیْٓ اَ عُوْذُ بِکَ مِـنَ الْجُوْ عِ فَاِنَّہ‘ بِئْسَ الضَّجِیْعُ وَ اَ عُوْذُ بِکَ مِـنَ الْخِیَانَۃِ فَاِنَّھَا بِئْسَتِ الْبِطَانَۃُ (ابوداؤد)