کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 135
دعاؤں سے بیماریوں اور پریشانیوں کا علاج
قرآن پورا کاپورا ہر لحاظ سے شفا ہے۔ جب بھی مریض خود قرآن کی تلاوت کرتا ہے یا سنتا ہے(مثلا کیسٹ یا براہ راست) تو مریض پر ا س تلاوت کے برا ہ راست شفا ئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔بری آواز کے نقصانات ہیں اور اچھی آواز کے فوائد یقینی ہوتے ہیں۔ تلاوت اور قرآن سننے کے نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ اس سے بلڈ پریشر ا ور د و سرے ا مر اض ختم ہو جاتے ہیں ا و ر دل کی رفتار بھی معتدل ہو جاتی ہے اور جسم کے دو سرے حصّے بھی پرسکون ہو جاتے ہیں۔ جس میں خاص طور پر دماغ شامل ہے۔ آپ بھی قرآن پڑھیں اور سنیں، بیماری میں بھی ا ور صحت میں بھی۔ ﴿ صحت مند رہنے کے لئے خوش رہنا نہایت ضروری ہے کم از کم روزانہ 40 مرتبہ مسکرائیے﴾
٭ استقامت دین کے لئے روزانہ پڑھئے :
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ ﴿٨﴾ رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ﴿٩﴾
(ترجمہ)’’اے ہمارے رب ، اب جبکہ آپ نے ہمیں ہدایت ِ حق سے سرفراز فرمادیاہے تو ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کریں اور ہمیں اپنی جانب سے رحمتوں سے نواز دیں کیونکہ آپ ہی در حقیقت (بلا معاوضہ) نوازنے والے ہیں۔ اے ہمارے ربّ، (ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ)آپ آخر کار لوگوں کو (انکے اعمال کی جزا و سزا کے لئے) ایک دن جمع فرمائیں گے (اس روز کی کامیابی کے لئے ہمیں اعمال صالح کی توفیق عطا فرمائیں) بلا شبہ اﷲ وعدہ خلافی نہیں فرماتے۔‘‘ ( اٰل عمران 3 : آیات 8 تا 9)
وہ شخص سخت دھوکہ میں ہے جس کو اللہ تعالیٰ کی نعمتیں حاصل ہوں اور سمجھتا ہوں کہ وہ انکا حق دار ہے ۔