کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 134
لونگ چبا کر جس دانت میں درد ہو وہاں رکھ دیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی درد میں کمی ہوگی
٭ مسوڑھوں میں پیپ پڑنا (پائیوریا Pyorrhoea) :۔1.گندم پائیوریا کیلئے مفید ہے۔ اسکی چپاتی سبزی کے ساتھ کھاتے وقت خوب اچھی طرح چبا کر کھائیں۔ اس سے نہ صرف دانتوں اور مسوڑھوں کو مطلوبہ ورزش میسر آتی ہے بلکہ اس سے ہاضمہ کو بھی مدد ملتی ہے۔2. سخت امرود کھانا دانتوں اور مسوڑھوں کیلئے بہترین ٹانک ہے۔ اس سے مسوڑھوں میں سے خون رسنا بند ہو جاتا ہے۔ امرود کے نئے اور نرم پتے چبانے سے بھی مسوڑھوں اور دانتوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔3. پالک کا جوس پینا بھی مفید ہے اگر اس میں گاجر کا جوس شامل کر لیا جائے تو فائدہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ تازہ کچی سبزیاں دھو کر کھانا اور گاجر اور پالک کا جوس پینا دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کا علاج اور حفاظت ہے۔4. صبح اٹھ کر اور سونے سے پہلے برش کریں ٹوتھ برش پر ذرا سا لیموں کا جوس بھی ڈال لیا کریں۔ برش کرنے کے بعد نیم گرم پانی سے کلی کیجئے۔ہڑ کا سفوف بہترین منجن اور علاج ہے۔5.ہر وضو کے ساتھ لیموں کے چند قطرے مسواک پر ڈال کر آہستہ آہستہ ملئے مسواک سے زبان بھی صاف کریں اور تالو بھی تاکہ کھانے کی جمی ہوئی تہہ صاف ہو جائے اور سڑنے نہ پائے اور منہ سے بدبو نہ آئے۔ یہ منہ اور حلق کی بیماریوں کا بہترین علاج بھی ہے۔6. پسی ہوئی کالی مرچ میں سفوف ہڑ اور نمک ملا کر مسوڑھوں پر صبح و شام ملئے۔ سوجن اور پیپ کا بہترین علاج ہے۔
دبلے پن کا علاج
1. چند ماہ ساگو دانہ اور منقٰی کی کھیر دودھ میں پکا کر روزانہ کھائیں۔ دوپہر کو گاجر کا حلوہ بھی تھوڑا سا کھائیں۔ 2. 11 عدد بادام شیریں اور 25 عدد کشمش رات کو پانی میں بھگودیں اور صبح نماز کے بعد نہار منہ بادام کے چھلکے اتار کرکشمش کے ساتھ چبا چبا کر کھا لیں اور بعد میں ایک پاؤ دودھ ایک چمچہ شہد ملا کر پی لیں۔ یہ آپ کا ناشتہ بھی ہے اور علاج بھی۔ کم از کم 4 ماہ لگاتارکریں۔3. روزانہ صبح 2کیلے ضرور کھائیں۔ آلو روزانہ استعمال کریں۔