کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 133
پھٹکری اور نمک حل کریں اور نیم گرم پانی سے روزانہ صبح و شام کلیاں کرنے سے مسوڑھوں کا درد ختم اور مسوڑھے مضبوط ہوجاتے ہیں۔8صرف نمک دانتوں پر مل لیں اور نمک ملے ہوے نیم گرم پانی سے روزانہ غرارہ کرنے سے بھی دانت اور گلے کی تمام تکالیف میں افاقہ ہوتا ہے۔ بِاِ ذْ ن ا للّٰہِ تَعَا لٰی
٭ دانت، مسوڑھوں کے امراض سے بچنے کیلئے پرہیز :۔
1. منہ کو پاک و صاف رکھیں۔ہر وضوسے پہلے مسواک کریں۔ زبان اور تالو کو بھی ہر وضو میں ضرور صاف کریں ۔زبان پر مسواک رکھ کر اندر سے باہر کی طرف کھینچیں تاکہ زبان پر جمی ہوئی تہہ (Plaque) باہر آجائے ۔ یہ عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی کیا کرتے تھے۔ ایک حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زبان پر مسواک رگڑتے تھے ( ابوداؤد)
2. گرم گرم کھانا نہ کھائیں۔
3. ہردفعہ کھانااور کوئی مشروب پینے کے بعد بھی دانت صاف کریں یا کم از کم اچھی طرح کلی ضرور کریں۔4. 10گرام میٹھا سوڈا بڑے گلاس میں حل کریں اور اس پانی سے خوب کلیاں کریں۔5. دانتوں میں اگر درد ہو توپسی ہوئی کلونجی پانی میں ملا کر گرم کر کے کلیاں کریں۔ پسی ہوئی کلونجی میں ہم وزن نمک ملا کر بطور منجن استعمال کریں۔
٭ دانت صاف کرنے کا منجن :۔ مکئی کا بھٹّا دانے نکال کر خالی بھٹے کو سکھا کر جلائیں اوراس راکھ میں تھوڑاسا نمک اور ذرا سی پھٹکری ملاکر پیس کر ڈبیہ میں رکھ لیں۔ رات کو سوتے وقت انگلی یا ٹوتھ برش پر یہ منجن لگا کر دانت صاف کریں 10 منٹ بعد ہلکے ٹھنڈے پانی سے کلی کریں دانت صاف رہیں گے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی
٭ بچوں کے دانت آسانی سے نکلنے کا نسخہ :۔ خالص شہد کو مکھن میں ملا کر دن میں 3مرتبہ بچوں کے مسوڑھوں پر ملیں۔
٭ مسوڑھوں کا ورم اور دانتوں کا درد :۔ لونگ کا تیل روئی میں بھگو کر یا