کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 132
خیر خواہی کرنے سے غصہ، تکبر اور دوسری تمام روحانی اور معاشرتی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں ۔خیر خواہی والے تمام کام اچھی نیت اور خلوص سے کریں۔3. دو سروں کیلئے خاص طور پر اپنے مخالفین کیلئے دعاکریں کہ اللہ ربُّ العزّت انہیں اور ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے ۔4. شک کا فائدہ دوسروں کو دیدیں۔ بد گمانی نہ کریں ۔
دانتوں او رمسوڑھوں کی بیماریوں کا علاج
ہر وضو سے پہلے مسواک کریں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی آپ کے دانت ہر بیماری سے محفوظ رہیں گے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔٭
’’ مسواک منہ کی صفائی ا و ر ا ﷲ کی رضا مندی کا ذریعہ ہے‘‘ (نسائی ، احمد) ٭ ’’وہ نماز جس کے وضو میں مسواک کی جائے اس نماز سے 70 درجہ بہتر ہے جس میں مسواک نہ کی ہو۔‘‘ (بیہقی)
1. کھانا خوب چبا چبا کر کھائیے۔ 2. پیاز اور کلونجی ہم وزن50گرام پیس لیں پھر اسکی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں ۔ اسکے بعد ایک گولی انگاروں پر رکھ دیں اور اس سے اٹھنے والا دھواں منہ میں لیں ۔ اس طر ح کرنے سے دانتوں کادرد ختم ہوجاتاہے ۔ بِاِ ذْ ن ا للّٰہِ
3. دانتوں میں گرمی کی و جہ سے درد ہو تو 2کپ پانی میں 3 چمچہ خالص سرکہ ملا کر اس پانی سے کلیاں کریں ۔4.کیکر کی تازہ چھال ہلتے ہوئے دانتوں پر آہستہ آہستہ رگڑنے سے ہلتے ہوئے دانت جمنا شروع ہوجاتے ہیں اور ان سے نکلنے والا خون بھی بند ہوجاتا ہے۔ 5.جامن کی لکڑی کا کوئلہ50گرام اور پھٹکری25گرام پیس لیں پھر چھان کر صبح و شام (وضو کرنے سے پہلے دانتوں پر ملیں۔ اسطرح کرنے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں اور دانتوں سے نکلنے والا خون بھی بند ہوجاتاہے
6. پھٹکری ایک چمچہ ، سفید نمک آدھاچمچہ پاؤ لیٹر نیم گرم پانی میں حل کریں اور اس پانی سے کلیاں کرنے سے مسوڑھے سخت اور دانت مضبوط ہوجاتے ہیں
7. جامن کی چھال ایک لیٹر پانی میں پکائیں اور چھان لیں اس پانی میں تھوڑی سی