کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 131
تو یہ پانی چھان کر روزانہ صبح نہار منہ پئیں کم از کم 40 دن۔
4. نیم کی چھوٹی پتیاں ترجیحاً کونپلیں پیس کر اسکا عرق اور پسی ہوئی پتیاں مہاسوں اور دانوں پر روزانہ لگائیں
5. 7 عدد کونپلیں یا نیم کی چھوٹی پتیاں ثابت اچھی طرح دھو کر پانی کے ساتھ چبا کر کھالیں یہ شوگر کا بھی بہترین علاج ہے۔ پانی روزانہ کم از کم 12 گلاس پئیں۔
6. خالص شہد چہرہ پر لگائیں۔ داغ دھبّے مٹاتا ہے۔
خون کی کمی کا علاج
1. چقندر کھائیں کچا یاپکاکر، ہفتہ میں کم از کم 3 دن اوراگر ضرورت زیادہ ہو تو روزانہ اس کا جوس نکال کر پئیں۔ 3 ما ہ کا کو رس ہے
2. پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں مثلاً ا نار ،بکرے کی کلیجی کا سوپ روزانہ پئیں۔ دودھ میں شہد ڈال کر پئیں۔
خیرخواہی کے ذریعہ علاج
1. خیر خواہی کے معنی دوسرے کے یا اپنی بھلائی(اچھائی) کے ہیں۔یہ انبیا کی صفت ہے یہ باطنی اور روحانی بیماریوں کا بہترین علاج بھی ہے ۔ رشتہ داروں اور دوسرے تمام انسانوں سے خاص طور پر ان لوگوں سے جو آپکے خلاف ہوں یا آپکے دشمن ہوں ان سے خیر خواہی کریں ۔فرمان الہی ہے :۔ (ترجمہ) ’’ نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر (تم دیکھو گے کہ) تمہارا دشمن تمہارابہترین دوست بن جائیگااور یہ چیز صرف ان لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر سے کام لیتے ہیں اور یہ توفیق اسی کو ملتی ہے جو بڑا صاحب نصیب ہو۔‘‘ ( حٰم السجدہ 41 : آیات 34 تا 35)
2. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’دین خیر خواہی اور خلوص کا نام ہے۔‘‘(بخاری)