کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 130
6. سدا بہار پھول:۔ روزانہ سفید سدا بہار پھول صبح و شام کھانے سے شوگر کنٹرول میں رہتی ہے یہ پھول کینسر کا بھی بہترین علاج ہے ۔ (بِاِ ذْ ن ا للّٰہِ تَعَا لٰی) 7. پودینہ کی خوشبو یا پیپرمنٹ(Peppermint) سونگھنے سے تازگی و فرحت حاصل ہوتی ہے۔یہ دماغ واعصا ب کی صحت کیلئے بہترین ہے۔ سالن میں ڈالنے سے خوشبو آتی ہے اور یہ ہاضم بھی ہے۔ 8. خالص عطر مثلاً عطر نرگس (نرگس کے پھول) Lavender، صندل (Sandalwood) وغیرہ سے بھی دل و دماغ کو فرحت حاصل ہوتی ہے اور امراض دور رہتے ہیں۔ سر درد کیلئے مفید اور دل و دماغ کیلئے مقوی ہے۔ عطر کو رومال پر لگا کر آگے والی جیب میں رکھئے یا اپنی قمیض کے کالر پر لگائیے تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ خوشبو آتی رہے۔ بیمار آدمی صبح و شام عطر لگائے تو بہت اچھا ہے۔ تکیہ پر بھی عطر لگا لیں تو بہتر ہے۔ ﴿ نوٹ :۔ عطر اور پرفیوم جس میں الکحل (Alcohol) نہ ہو، تھوک مارکیٹ (مثلا بوتل گلی، بندر روڈ، کراچی) میں سیل بند باہر کے ڈبوں میں آدھی سے بھی کم قیمت پر مل جاتی ہے۔ 9. سفیدہ کے درخت کے پتے رگڑ کر یا Eucalyptus oil ماتھے پر لگائیں اور سونگھیں (اس درخت کے پتوں یا اس تیل کو کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر اس کی بھاپ سونگھئے) نزلہ، سر کے بھاری پن اور بند ناک کا بہترین علاج ہے۔ خون کی صفائی ،خارش اور مہاسوں کا علاج 1. رات کو 5 عدد عناب اور15 عدد منڈی (یہ جڑی بو ٹی پنساری والوں سے ملتی ہے ) ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ صبح چھان کر پانی پی لیں۔ کم از کم4 ماہ تک۔ گرم چیزیں مثلاً انڈہ ، گائے کا گوشت نہ کھائیں2. شادی بالغ ہونے کے بعد جلد از جلد کریں۔ یہ باپ کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی شادی جلد از جلد کرائے۔3. تقریباً 40 نیم کی پتیاں دھو کر2 کپ پانی میں جوش دیں جب ایک کپ رہ جائے