کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 128
(جہاں اپاہج مریض ہیں) چلیں اور وہاں چند مریضوں کو تندرست کر کے دکھائیں یقینا وہ بھاگ جائینگے کبھی یہ لوگ ہپناٹیزم اور جادو کا بھی سہارا لیتے ہیں جیسا کہ فرعون کے جادو گروں نے کیا تھا۔ (پڑھیئے تفسیر اعراف 7:آیات 113 تا 114)
3. اسی طرح پیسہ اور شہرت کمانے کیلئے کچھ لوگ شرکیہ تعویذ گنڈوں اور جادو سے بھی علاج کرتے ہیں۔ جو حرام ہے اور اسطرح کے علاج کرانے والا اور کرنے والا دونوں ہی اسلام سے خارج ہیں۔ جب تک وہ اﷲ سے توبہ نہ کر لیں۔
4. اسی طرح کچھ لوگ مزاروں پر جا کر مجاوروں سے شرکیہ علاج کرواتے ہیں اور ہزاروں روپیہ خرچ کرتے ہیں۔ یہ ناجائز اور حرام ہے۔ صرف اﷲ تعالیٰ سے ہر چیز مانگئے۔
خود سے باتیں کرنا
90 دن تک روزانہ بعد نماز فجر ایک مرتبہ پوری آیۃ الکرسی (بقرہ 2 : آیت 255) پڑھ کر مریض پر دم کریں اگر مریض خود عمل کرنے کے قابل ہو تو یہی آیت صبح اور رات کو سونے سے پہلے ایک مرتبہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے اور دونوں ہاتھ اپنے چہرہ پر پھیرلے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی فائدہ ہوگا۔(مجرب عمل ہے)
خوشبو اور پھولوں سے علاج (Aroma-therapy)
1. عمدہ خوشبو روح کی غذا ہے۔ خوشبو لگانا سنت بھی ہے۔ دل و دماغ اور تمام اعضا کو نفع پہنچاتی ہے، دل کو فرحت ملتی ہے، طبیعت خوش ہوتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’ہر نوجوان پر جمعہ کے دن کا غسل کرنا ضروری ہے اور اگر اسے خوشبو میسر ہو تو لگائے‘‘ (بخاری)۔ 2. ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی خوشبو کو رد نہیں فرماتے تھے۔‘‘(بخاری) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’جس کسی کو خوشبو پیش کی جائے وہ اسے واپس نہ کرے‘‘ (مسلم)
3. روح کی ایک اور اہم غذا ذِ کْرُ اللّٰہِ ہے ۔ مثلاً تلاوت قرآن اور سُبْحَا نَ اللّٰہ ِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ، اَللّٰہُ اَ کْبَرُ بار بار لیٹے، بیٹھے اور چلتے پھرتے پڑھتے ہی رہیئے۔