کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 126
8 یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ (ترجمہ ) ’’اے زندہ، اے قائم رہنے والے(اللہ)، میں آپکی رحمت کے ساتھ مدد چاہتا ہوں۔‘‘ (حاکم) ﴿نوٹ : ان مذکورہ دعاؤں کے علاوہ ہر نماز کے بعد اور دعائیں بھی روزانہ مانگئے مثلاً :’’یااﷲ، ہم اپنے تمام گناہوں اور فضول کاموں کا اعتراف کرتے ہیں۔ آپ کے سوا ہمیں کوئی اور معافی نہیں دے سکتا۔ ہمارے تمام گناہ معاف فرما دیجئے، اے اﷲ، ہمیں ظالموں کا تختہ مشق نہ بنائیے اور ہم کو اپنی رحمت کے ساتھ کفار اور مشرکین سے نجات اور ان پر فتح دیجئے۔ اے اﷲ، ہم سب مسلمان آپکی پناہ چاہتے ہیں برے دن، بری رات، بری گھڑی، برے وقت اور آپ کے ہر قسم کے ناگہانی عذاب اور اچانک موت سے اورآگ کے غصہ سے، آپکی دی ہوئی نعمتوں اور عافیتوں کے چھن جانے سے،اچانک موت و حادثہ سے۔اے اﷲ کریم، ہمارے دلوں کو باہم جوڑ دیجئے اور ہمارے آپس کے معاملات کی اصلاح فرما دیجئے اور اپنے اور ہمارے دشمنوں کے خلاف ہماری مدد فرمائیے۔ اے اﷲ، ان کفارپر لعنت فرما جو آپکے راستہ سے روکتے ہیں اور آپکے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور آپکے ولیوں سے جنگ کرتے ہیں۔ اے اﷲ، ہمارے دشمنوں کے درمیان اختلاف پیدا فرما دیجئے اور ان کے قدموں کو ڈگمگا دیجئے اور ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دیجئے اور ان کی جمعیت کو منتشر کر دیجئے اور ان پر اپنا وہ قہر نازل فرمائیے جو آپ مجرم اقوام سے ہٹایا نہیں کرتے اور ان دشمنوں کو شکست دیجئے۔ اے رب جلیل، ہمیں صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائیے اور ہمیں حالت اسلام میں موت عطا فرمائیے اور ہمیں صالحین میں شامل فرمادیجئے۔ اے ربِّ رحیم،ہمیں عذاب قبر سے محفوظ رکھئے اور جنت الفردوس عطا فرما ئیے اور درود و رحمت بھیجئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر۔‘‘ آمین ٭ قتل کی دھمکی سن کر :۔ سورہ ٔ یٰس پڑھتے ہوئے (یا پڑھ کر) گھر سے باہر نکلیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی دشمن کچھ بھی نہ بگاڑ سکے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے موقع پر گھر