کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 125
﴿حلال اور حرام چیزوں کی مزید معلومات اسلامی ویب سائٹس(Web Sites) سے حاصل کریں مثلاً : www.somalitalk.com/halal خطرات سے بچاؤ کے لئے دعائیں خطرات مثلاً حادثہ، حملہ، جنگ، خانہ جنگی، زلزلہ، طوفان، دہشت گردی، ڈاکو سامنے آجائے یا آجانے کا خطرہ ہو یا کسی بھی خطرناک صورت حال میں یہ دعائیں بار بار پڑھنا شروع کر دیں اور ہر نماز کے بعد بھی پڑھئیے :۔1. لَآ اِ لٰـــہَ اِ لَّا اللّٰہُ کا ورد شروع کر دیں یعنی پڑھتے ہی رہیں جب تک خطرہ ختم نہ ہو جائے ۔ 2. اَللّٰھُمَّ اِنَّانَجْعَلُکَ فی نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْ رِھِمْ (ترجمہ)’’اے اﷲکریم ، ہم آپ کو ان دشمنوں کے مقابلہ میں کرتے ہیں اور ان کی برائی سے پناہ چاہتے ہیں۔‘‘ (ابوداؤد) 3. آیۃ الکرسی اور دعاء قنوت نازلہ بھی بار بار پڑھئیے۔4. اَ نِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ (ترجمہ)’’ (اے میرے رب رحیم،)میں بے بس ہوگیاہوں آپ ہی میری مدد فرمائیے۔ ‘‘ (القمر 54 : آیت 10) 5.اَ للّٰھُمَّ ا کْفِنَا ھُمْ بِمَاشِئْتَ (مسند احمد) ( ترجمہ) ’’یا اﷲ رحیم، آپ جس طرح چاہیں ان (دشمنوں) کے مقابلہ میں ہمیں کافی ہو جائیں۔‘‘ (پڑھئے ترجمہ و تفسیر سورۂ بروج 85 : آیات5تا9) 6. حَسْبُنَا اﷲُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ( اٰل عمران 3 : آیت 173) (ترجمہ ) ’’ہمیں اﷲ ہی کافی ہے اور وہ بہت ہی اچھا کار ساز ہے۔‘‘ 7. اَ للّٰھُمَّ اسْتُرْعَوْرَا تِنَا وَ اٰمِنْ رَوْعَا تِنَا (مسند احمد) (ترجمہ) ’’اے اﷲکریم، ہمارے عیبوں کی پردہ پوشی فرمائیے اور ہماری گھبراہٹوں کو امن عطا فرمائیے۔ ‘‘ (مسند احمد)