کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 124
مسلمانوں کے لئے حرام ہیں۔ عام طور پر ایسے کیپسول کی وضاحت نہیں کی جاتی ہے اس کے بر عکس اگر کیپسول سبزیوں سے بنے ہوں تو کیپسول پر لکھا ہو تا ہے (Vege-Cap)وہ حلال ہیں۔ کوشش کریں دوائیاں گولیوں یا شربت کی شکل میں استعمال کریں تاکہ حرام کیپسول کا خطرہ نہ رہے۔ زیادہ تر دوائیاں، گولیوں اور شربت کی شکل میں بھی مل جاتی ہیں۔ آپ ڈاکٹر سے کہیں کہ دوائیں کیپسول والی تجویز نہ کرے۔
٭ اسی طرح حر ام جانوروں کے جزسے حاصل کردہ اجزا مثلاً Rennet and Pepsin جو پنیر اور پیزا (Pizza) ا و ر دو سرے کھانوں میں پڑتے ہیں استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ معلومات حاصل کر کے کھائیں۔ اسی طرح چائنیز نمک Agino Moto Salt بھی حرام ہے۔ چند اسلامی ممالک کھانے کی جن چیزوں پر ’’حلال‘‘ لکھتے ہیں۔ وہ چیزیں مسلمان استعمال کر سکتے ہیں۔
٭ خنز یر کے جسم کے درج ذیل اجزا کھانے پینے کی چیزوں میں شامل ہوسکتے ہیں جو باہرکی کمپنیاں پاکستان میں بھی بناتی ہیں Swine, Ham, Pork, Lard, L-Shortening Pig, Hog. مند ر جہ ذیل چیزوں میں اوپر دیئے گئے حرام اجزا ہوں تو استعمال نہ کریں ۔
1. پنیر Cheese))
2. یورپ اور امریکہ میں بنے ہوئے بسکٹ، پیسٹریاں، روٹیاں اور مشرو بات Colddrinks))
3. پیپسن (Pepsin) میں خنزیر کے اجزا شامل ہوتے ہیں جو غیر ملکی کمپنیوں کے کولا مشروبات میں پڑتے ہیں اس لئے پاکستانی مشروبات استعمال کریں4. سوائے خنزیر کے ہر جانور کی چربی انسانی جسم کی حرارت سے کچھ نہ کچھ پگھل جاتی ہے چنانچہ خنزیر کی چربی عورتوں کی لپ اسٹک میں ملائی جاتی ہے (تاکہ چمک دیر تک قائم رہے) غیر ملکی میک اپ سے بھی پر ہیز کیجئے۔ 5.چند غیر ملکی ٹوتھ پیسٹ میں بھی خنزیر کی چربی ملاتے ہیں۔ 6. تمام Spray-Perfume میں الکحل کی ملاوٹ ہوتی ہے۔ سوائے انکے جن پر لکھا ہو کہ یہ الکحل سے پاک ہیں۔