کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 123
چیچک، موتی جھارا، میعادی بخار اور دیگر امراض کیلئے روزانہ صبح و شام 7 بار سورۂ فاتحہ بِسْم اﷲِ کے ساتھ پڑھ کر دم کریں اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی آرام آجائیگا۔ اول و آخر درودِ ابراھیمی پڑھنا نہ بھولیں۔ (مجرب ہے) چھینکیں آنا اور سانس پھولنے کا علاج 1. سر پر ٹھنڈا پانی بار بار ڈالنے سے چھینکیں آنا بند ہوجاتی ہیں 2. اگر بہت زیادہ چھینکیں آرہی ہوں تو فوراً ہرا د ھنیا سونگھئے جس سے چھینکیں آنا فوراً بند ہوجاتی ہیں اس کے علاوہ دھنیا کا پانی نکال کر سونگھنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی 3.اگر سانس پھولنے کی شکایت ہو تو گرمیوں میں شربت صندل استعمال کریں۔ حرام اجزا … Haram Ingredients مسلمانوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ حلال اور پاک چیزیں کھائیں اور حلال کھانے ہی استعمال کریں۔ کھانوں کے پیکٹ پر اجزا (Ingredients) لکھے ہوتے ہیں ان کو غور سے پڑھ کر خریدئیے۔ خاص طور پر غیر مسلم ممالک میں بنے ہوئے کھانوں کی تمام چیزیں مثلاً چاکلیٹ، بسکٹ، ڈبل روٹی مشروبات (Drinks) وغیرہ۔ جب آپکویہ معلوم نہ ہوسکے کہ یہ چیز حلال ہے یا حرام تو بہتر ہے کہ وہ مشکوک چیز استعمال نہ کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ’’مشکوک چیز کا چھوڑ دینا افضل ہے۔‘‘ (بخاری)بہتر ہے گھر کے بنے ہوئے مشروبات اور کھانے استعمال کریں۔ درج ذیل چندچیزیں چیک کریں کہ یہ حلال جانوروں سے حاصل کی گئی ہیں یاقدرتی جڑی بوٹیوں سے یا کیمیکل سے ؟ مثلاً دوائیوں کے کیپسول (Capsules)جیلیٹن (Gelatin) سے بنتے ہیں اور جیلیٹن خنزیر کے اعضا سے بھی بنتی ہے اور سبزیوں سے بھی ۔ایسے کیپسول جو کسی بھی حرام جانور( یا وہ جانور جو غیر اسلامی طریقہ پر ذبح کئے گئے ہوں ) کے اجزا سے بنے ہوں تو وہ