کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 122
سفیدی میں شہد ملا کر لگائیں جبکہ خشک جلد والی خواتین دودھ کی بالائی میں شہد ملاکر لگائیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی جلد فائدہ ہو گا۔ 5.بادام جلد کو چکنائی اور ملائمت فراہم کرنے کے علاوہ جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ آنکھوں کے قریب موجود نازک جلد کے لئے یہ بہت اہمیت کا حامل اور آنکھوں کے گرد حلقوں کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رات کو روزانہ7 بادام پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ چھلکا اتار کر کھا لیں۔ 6. لیموں بھرپور قدرتی کلینزر (cleanser) کی خاصیت رکھتا ہے۔ جلد کی فطری خاصیت برقرار رکھتے ہوئے جلد کی صفائی کرتا ہے۔ یہ جلد کو شاداب رکھنے کے علاوہ تازگی بھی عطا کرتا ہے۔ مختلف اقسام کی کریم، شیمپو اور ماسک وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ اس میں چہرہ کے داغ دھبیّ دور کرنے کی خاصیت بھی موجود ہے’انڈہ کی سفیدی میں حسن و صحت کاخزانہ بندہے یہ بہترین کلینزر کا کام کرتا ہے۔ یہ مسامات کو سکیڑتا ہے اور جلد کی افزائش کرتا ہے۔ انڈہ کی سفیدی پھینٹ کر اسے چہرہ اور گردن پر ماسک کے طورپر 20 منٹ کے لئے لگا کر پانی سے د ھو لیں۔پھینٹے ہوئے انڈہ کو آدھے گھنٹے تک شیمپو کرنے سے پہلے بالوں میں لگائیں۔ بہترین کنڈیشنر (Conditioner) ہے۔ خشک اور بے جان بالوں کے لئے ایک انڈہ پھینٹ کر2 چائے کے چمچے دہی میں ملا لیں اور ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگائے رکھئیے۔ پھر بال دھولیں۔ ٭ کیل ، مہاسوں کا علاج :۔ 1. مسور کی دال اتنے پانی میں بھگوئیں کہ وہ اچھی طرح بھیگ جائے اور جب یہ پانی جذب ہو جائے تو پھر اسے پیس کر دودھ میں ملا کر صبح و شام 2بار چہرہ پر لگاکرملیں ۔ کیل مہاسے دور ہوجا ئیں گے اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی ۔ 2. تازہ کدو کش کی ہوئی گاجر، تھوڑا سا عرقِ گلاب اور ایک چائے کا چمچہ خالص شہد ملاکر چہرہ پر ہلکا مل کر 15منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر صاف ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔3.کم از کم ایک ماہ تک روزانہ گھیکوار کا گودا ایک چائے کا چمچہ کے برابرصبح نہار منہ نگل لیں۔