کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 121
بعدصابن سے دھو لیں۔ نماز کی پابندی سے چہرہ پر نور آتا ہے 2. روزانہ پانی کم از کم 10گلاس پئیں، 8 گلاس صحت کیلئے اور آخری 2 گلاس خوبصورتی کیلئے ہوتے ہیں۔ اپنا وزن صحیح رکھیں۔ صبح ایک گھنٹہ خوب تیز تیزپیدل چلیں، ترجیحاً گھاس پر۔
3. لیموں، نارنگی کا عرق اور شہد کو ملا کر صبح و شام لگائیں۔
4. 10 گلاس پانی روزانہ پئیں ترجیحاً ہر گھنٹہ بعد ایک گلاس۔
٭ چہر ہ کے بدنما داغوں کا علاج :۔1. ہلدی پتھر پر پانی کے ساتھ رگڑ کر دن میں 3 بار داغوں پر لگائیں داغ جلد ختم ہو جائیں گے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ
2. لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ملا کر رات کو چہرہ پر لگانے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ 3. سنگترے کے چھلکے سکھالیں پھر ان کو باریک پیس کر ابٹن کی طرح استعمال کریں۔ داغ دھبے دور ہوجائیں گے ۔
٭ چہرہ کے حسن کو بڑھائیے:۔ مندرجہ ذیل پھل اور سبزیوں سے چہرہ کے حسن میں اضافہ کریں اور مہنگی کریموں اورادویہ سے چھٹکارا حاصل کریں:۔
1. پپیتا جِلد کے مردہ خلیات کا خاتمہ کرتا ہے۔ پکے ہوئے پپیتے کا گودا چہرہ پر لگا ئیے یہ جلد کو چمکا دیتا ہے۔ 2. نارنگی کے چھلکے کودھوپ میں سکھا کر باریک پوڈر بنالیں اور اسے فیشل ماسک مکسچر کے طور پر استعمال کریں۔ یہ جلد کی خوبصورتی کے لئے اکسیر ہے۔3. دہی جلد کے لئے بہترین کلینزر (Cleanser) ہے۔ جلد کو صحت مند بناتا ہے۔ چہرہ دھو کر 20 منٹ تک دہی لگائیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ یہ عمل چکنی اور دھبے دار جلد کے لئے مفید ہے۔ بالوں میں شیمپو کرنے سے قبل دہی کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح مل لیں یہ سر کی صفائی کے ساتھ بالوں کو نئی زندگی دیتاہے اور خشکی کو ختم کرتا ہے۔4. شہد چہرہ کو نمی فراہم کرنے والی قدرتی چیزہے ۔ چہرہ کے داغ دھبیّ دور کرنے کے علاوہ بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ چکنی جلد کے لئے انڈہ کی