کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 120
٭ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیمار کیلئے تلبینہ تیارکرتی تھیں اورکہتی تھیں کہ ’’اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن یہ اس کیلئے بے حد مفید ہے‘‘ (بخاری) ﴿دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر معدہ کی بیماریاں، دائمی قبض، حاملہ اور بچوں کیلئے تلبینہ بہترین ٹانک ( Tonic) بھی ہے اور بہترین ’’مسنون‘‘غذا بھی جگر کی بیماریوں سے حفاظت و علاج 1. اجوائن 10گرام ایک گلاس پانی میں بھگو کر دن کے وقت سایہ میں اور رات کے وقت اوس میں رکھیں اگلے دن پانی چھان کر 6 قطرے کلونجی کا تیل ملا کر مریض کو پلائیں،فائدہ ہوگا۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ 2 کاسنی(پھول) جگر کے ورم کو تحلیل کرنے میں مدد دیتی ہے نیز اس کے تازہ پتّوں کا عرق بتاشوں میں ڈال کر کھائیں۔ 3. انجیرکے استعمال سے آنتوں کی سستی دور ہوتی ہے اور قبض دور ہوتاہے ۔ 4. پودینہ سے معدہ اور جگر کی اصلاح ہوتی ہے ۔ چکر آنے کا علاج 1. 5گرام مہندی کے بیج کا سفوف، 10 گرام شہد میں ملا کر چٹنی بنا لیں اور دن میں 3 بار استعمال کریں۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی چکر آنے سے جلد نجات مل جائیگی۔ 2. ایک عدد آملہ کا مربہ چاندی کے ورق میں لپیٹ کر ناشتہ سے پہلے کھائیں۔ ٹھنڈے پھل زیادہ کھائیں مثلاً موسمی ، انناس وغیرہ۔ چہر ہ کی خوبصورتی کے لئے خوش رہنا خوبصورتی کا راز ہے۔ ہر خوشی و غم اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے تکلیف آنے پر صبر کریں۔ غم نہ کریں اس میں کچھ نہ کچھ بہتری ہو گی ۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ٭ چہرہ کی خوبصورتی کیلئے اورچھائیوں کا علاج :۔1. ایک چائے کا چمچہ خالص کلونجی کاتیل اور ایک کھانے کاچمچہ خالص بادام کاتیل ملاکرچہرہ پرملیں۔ایک گھنٹہ