کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 12
٭ ہر حال میں اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ کہیں :۔ بیماری اور صحت دونوں حالتوں میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہیں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’سب سے پہلے جنت میں بلائے جانے والے وہ لوگ ہونگے جو خوشی اور سختی کے وقت اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتے ہیں‘‘(بیہقی) آپ بھی ہر حال میں بار بار اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنے کی عادت ڈالیں ۔ ٭ بیماریوں کے اسباب:۔ مشہورامام ابن قَیم رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے : ’’ 4 چیزوں کی و جہ سے بیماریاں لگتی ہیں‘‘ 1. زیادہ گفتگو کرنا (یعنی بے مقصد گفتگو کرنا) 2. زیادہ سونا ( 8 گھنٹے سے زیادہ سونا) 3. ضرورت سے زیادہ کھانا 4. حد سے زیادہ جماع کرنا۔ آپس کے لڑائی جھگڑوں سے بچنے کا اسلامی حل آجکل میاں بیوی، عزیز واقارب، خاندانوں اور معاشرہ میں یہ خطرناک بیماری عام ہے جسکے بے انتہا نقصانات ہیں مثلاً روزی میں بے برکتی، آخرت کا عذاب، مال و جان کا نقصان، طلاق، قتل و غارت گری، آپس میں نفرت، بغض، ذ ہنی انتشار ، بلڈپریشراور امراض دل و دماغ ۔ فرمان الٰہی ہے :۔ (ترجمہ) ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بندوں سے کہہ دیجئے کہ زبان سے ایسی بات کہا کریں جو بہترین ہو۔دراصل یہ شیطان ہے جو انسانوں کے درمیان فساد ڈلوانے کی کوشش کرتاہے۔ حقیقت یہ ہے کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔‘‘ (بنی اسرائیل 17: آیت 53) یہ بات یاد رکھیئے کہ لڑائی کرانے والا شیطان ہے اسلئے اصل لڑائی آپ کی شیطان سے ہے نہ کہ مخالف انسان سے۔ شکست شیطان کو دیجئے یہی آپکی اصل جیت ہے۔ شیطان کا پہلا حملہ غصہ دلانا ہے۔ ﴿تفصیل کیلئے پڑھیئے تفسیر ( القصص 28: آیت 15) اسلئے 1. جب آپ کو غصہّ آئے تو مند ر جہ ذیل کام کیجئے جس کی تعلیم قرآن و سنت میں ہے : 1. اَ عُوْ ذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بار بار پڑھیئے۔