کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 114
پرشیمپو کی طرح لگائیں اور چند منٹ بعد نہا لیں جلد کی خشکی ختم ہو جائے گی اور سر کے بال چکنے، ملائم اور سیاہ رہیں گے۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ جنسی امراض سے بچاؤ کے طریقے 1. خیالات کو پاکیزہ رکھیں۔زیادہ تر ذکر الٰہی میں مصروف رہیں۔ ’’ بہترین ذکر لَآ اِلٰـــہَ اِ لَّا اللّٰہُ ہے‘‘ (ترمذی) 2. گناہوں سے بچیں، مثلاً فحش لٹریچر، فلمیں، ڈرامہ اور نامحرموں سے ملنا ۔ (روزانہ کچھ نہ کچھ تلاوت قرآن ضرور کریں)۔ 3. روزانہ بعد نماز فجر پیدل چلیں۔ کم از کم ایک گھنٹہ ہلکی ورزش کریں۔ ہر پیر اور جمعرات کا روزہ رکھیں۔4. ہر روز صبح تازہ پانی سے غسل کریں۔ 5.صاف ستھرے کپڑے پہنیں ترجیحاً سفید۔ 6. پھل، سبزیوں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں (روزانہ 12 گلاس پانی پئیں)۔ گوشت، مچھلی اور انڈہ کم کھائیں۔ 7. رات کاکھاناسونے سے2گھنٹے پہلے کھائیں اور سونے سے پہلے پیشاب ضرورکریں۔ وضو کرکے سوئیں۔8. ہفتہ میں 3 بارآدھا چمچہ پساہوا دھنیا (پوڈر) کھائیں ۔ 9. ہر نماز کے بعد یہ دعا دل سے مانگیئے : اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُ بِکَ مِـنْ شَرِّ سَمْـِعـیْ وَ شَرِّ بَصَـرِیْ وَشَرِّ لِسَانِیْ وَشَرِّ قَلْبِیْ وَ شَرِّ مَنِیِّیْ (ترجمہ)’’اے اﷲ، میں آپکی پناہ چاہتا ہوں اپنے کان کی برائی اور اپنی آنکھ کی برائی اور اپنی زبان کی برائی سے اور اپنے دل کی برائی اور اپنی منی کی برائی سے۔ ‘‘( ترمذی) 10. ہفتہ میں صرف 3 بار ہرے ناریل کا پانی پئیں۔ ٹھنڈے پھل زیادہ کھائیں۔ شادی جلدی کریں۔ یہ باپ کا فرض ہے۔ ورنہ گناہ گار ہو گا۔