کتاب: بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی - صفحہ 113
پاک رکھیئے ۔کیڑے مار دوا استعمال کریں8. حملہ کے دنوں میں ناک اور منہ ڈھانپ کر رکھئے 9. وقفہ وقفہ سے آنکھوں کو دھوتے رہئے اور غرارہ کے ساتھ کلیاں بھی کرتے رہیئے 10. جانوروں کا دودھ 3 دفعہ ا بال کر استعمال کریں11. جو لوگ جانورو ں کا کاروبار کرتے ہیں یا جانوروں کے قریب زیادہ رہتے ہیں وہ صفائی کا خیال رکھیں 12. مریض کو الگ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ مریض کے کپڑے اور دیگر اشیا ہر دفعہ استعمال سے پہلے بہت اچھی طرح ابلتے ہوئے پانی سے دھوئیں۔ جلنے کا علاج 1. جلے ہوئے حصہ کو فوراً ٹھنڈے پانی یا برف میں3۔5 منٹ تک رکھیں، اگر یہ نہ ملے تو ٹوتھ پیسٹ کا لیپ کر دیں اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ جلن بھی نہیں ہوگی اور چھالہ بھی نہیں پڑے گا۔ (معمولی سی جلن اگر ہوگی بھی تو تھوڑی دیربعد خودبخود کم ہو کر ختم ہو جائے گی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ) 2. جلے ہوئے حصّہ پر خوب پکے ہوئے کیلے کو اچھی طرح مسل کر چپکا دیں اور پٹی باندھ دیں اس سے بھی فوراً سکون آجاتا ہے 3. گرم پانی یا بھاپ سے جل جانے کی صورت میں جلے ہوئے حصّہ پر چاول کا آٹا چھڑکنے سے آرام آجاتا ہے۔4. جلے ہوئے زخم پر انڈہ کی صرف سفیدی لگانے سے زخم صحیح ہو جاتا ہے اور داغ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ بِاِ ذْ نِ ا للّٰہِ تَعَالٰی 5. پسی ہوئی ہلدی پانی میں گھول کر جلی ہوئی جگہ پر لیپ کریں خشک ہونے پر بار بار لیپ کریں۔ 6. جلی ہوئی جگہ پر کچا آلو پیس کر لیپ کریں۔ 7. ہڑ کو جلا کر باریک پیس لیں اور ویزلین میں ملا کر جلی ہوئی جگہ پر لگائیں۔اس سے جلن کم ہوگی۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ ِجلد کی خشکی اور جسم کی تھکاوٹ کا علاج 1. جلد کی خشکی اور جسم کی تھکاوٹ دور کرنے میں زیتون کے تیل سے بڑھ کر کوئی اور تیل نہیں اگر آپ کو خشکی ہے تو آپ روزانہ زیتون کے تیل کی مالش کریں ۔ اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ چند ہی د نوں میں خشکی ختم ہو جائے گی۔ 2 چنے کے بیسن کو گیلا کرنے کے بعد جسم